شہباز شریف کی قومی حکومت کی تجویز، سوشل میڈیا پر دلچسپ تجزیے و تبصرے

4shbazngdemaereaction.jpg


مسلم لیگ ن کے صدر کی جانب سے آئندہ پانچ سال کیلئے تحریک انصاف کو مائنس کرکے ایک قومی حکومت قائم کرنے سے متعلق تجویز پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس تجویز پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری اپنی رائے ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ ایک قومی حکومت بنانی چاہیے ، یہ قومی حکومت آئندہ پانچ سال مل کر سر جوڑ کر اخلاص کے ساتھ خون پسینا بہا کر اس ملک کی خدمت کرے۔


شہباز شریف کے اس بیان پر پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے شاعرانہ انداز میں ردعمل دیا اور کہا کہ:

مقصود چپڑاسی والی سرکار کی چھوٹی سی آشا۔۔۔

خیر سے کس کو دے رہے ہیں یہ بھاشا۔۔۔

اڑا رہے ہیں عوام کےحق نمائندگی کا تماشا۔۔۔۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی چوروں کی قومی حکومت عوام کو جعلی اکاؤنٹس جعلی ٹی ٹیز منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے جدید سائنٹیفک اصولوں اور طور طریقوں کی تعلیم و تربیت دے گی۔

https://twitter.com/x/status/1504325448104386561
وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 2008 سے 2018 کے درمیان ایک مک مکا والی قومی حکومت تھی جس میں ان سب نے کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیے، شہباز شریف اور زرداری قومی حکومت کی آڑ میں اپنی لوٹ مار پر این آر او چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1504338909714546691
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان سے اتنی خوفزدہ ہے کہ بغیر الیکشن کےپانچ سال کیلئے قومی حکومت مانگ رہی ہے، ان کی اصل خواہش ایک گرینڈ این آر او کی ہے، یعنی مشرف کے این آر او کی طرز پر انہیں ایک اور معافی مل جائے۔

https://twitter.com/x/status/1504339476662960132
صحافی و اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ اپوزیشن کی قومی حکومت کی تجویز پر عوام کا بس یہی جواب ہے کہ آرام سے کھیلیں، شور کی آواز باہر نہ آئے۔

https://twitter.com/x/status/1504123748160520194
کالم نگار انوار لودھی نے لکھا کہ اس تجویز کے بعد میاں صاحب کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا، آئین میں کہاں قومی حکومت کا وجود ہے، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا ڈھونگ صرف چور دروازے سے حکومت میں آنے کیلئے تھا؟

https://twitter.com/x/status/1504328471887376384
صحافی و کالم نگار عدنان عادل نے کہا کہ اس تجویز کا مطلب ہے سیاسی اشرافیہ مل جل کر ماضی کے اپنے جرائم معاف کروائے اور اگلے پانچ سال قوم کا مال ہضم کرے، اس اشرافیہ نے اصول اور نظریات عوام کو دھوکا دینے کے لیے بیان کرتی ہے۔ اصل چیز اسکے مفادات ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1504320782087954432
وقاص امجد نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ یقین ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے PTI نے پھر میدان مار لینا ہے اس لیے اپوزیشن نے یہ مطالبہ کر دیا ہے کہ بنا الیکشن کے ہی قومی حکومت بنائی جائے اور PTI کو اس کا حصہ نا بنایا جائے،ایسا کچھ بھی ہوا تو عوام دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1504353094070521856
امبرین نامی صارف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈاکٹر شاہد مسعود جب قومی حکومت کی بات کرتا تھا تو یہی میڈیا دانشور اینکرز اسے گالیاں دیتے تھے، آج یہ لوگ خود قومی حکومت کی بات کررہے ہیں کیونکہ دال روٹی بند ہوچکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1504149553863434250
تحریک انصاف کے ضلعی سطح کے رہنما سالار سلطان زئی نے اپنا ردعمل دیتے کیلئے پشتو کی ایک کہاوت کاحوالہ دیا اور کہا کہ گنجی کو کوئی بارات پہ لےجانےکےلیےراضی ناتھا۔اسکی ضد تھی کہ وہ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھےگی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ قومی چوروں کو چوراہوں پہ لٹکایاجائے۔چورکہہ رہے ہمیں قومی حکومت بناکےدو۔

https://twitter.com/x/status/1504108378162966541
عتیق الرحمان نے اس تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مطلب وہ پارٹی جس نے تقریبا دو کروڑ ووٹ لیے ہو اور ملک کے دوصوبوں اور وفاق میں اکثریت سے حکومت میں ہو اسکو شامل نہ کیا جائے اور چوں چوں کا مربع پارٹیاں جیسے ق لیگ کو ملا کر حکومت بنائی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1504147524176818180
ایک اور صارف نے لکھا کہ کون جانتا تھا کہ نون لیگ "ووٹ کو عزت دو" کی ایسے دھجیاں اڑائے گی کہ آج شہبازشریف نے بوٹ پالشی کی انتہا کر دی، یہ آمروں سے بھی بدترین لوگ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1504104439011069961
شہباز شریف کے بیان پر سیاسی و صحافتی حلقوں کے علاوہ عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا، سعادت یونس نامی صارف نے لکھا کہ ن لیگ کے پاس عوامی طاقت اور ووٹ بنک ہوتا تو کبھی قومی حکومت کی بات نہ کرتے، ورنہ شریفوں میں طاقت تقسیم کرنے کا دل گردہ نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1504130378717618182
راؤزاہد لکھتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت کی بالادستی گئی تیل لینے۔

https://twitter.com/x/status/1504088459899678725
 
Last edited by a moderator:

rmunir

Minister (2k+ posts)
قومی حکومت ؟اور یہ قومی حکومت ہر اس قوم کے مفادات کا تحفظ کرے گی جہاں ان حرام خوروں کے پیسے اور بچے پلتے ہیں ماسوائے پاکستانی قوم کے۔​