شہباز کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دینے پر مریم، شاہد خاقان سے سخت ناراض؟

ssa-mrr.jpg

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دینے پر مریم نواز شاہد خاقان سے سخت ناراض، عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا تھا جس پر مریم ان سے سخت ناراض ہیں۔

جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں سیاسی وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے ، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تووہ خود مریم نواز شریف صاحبہ ہیں، مریم نواز شریف نے اپنےوالد کو بھی یہ پیغام بھجوادیا ہے کہ اگر ن لیگ کی جانب سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوگا تو وہ مریم ہوگی۔

سینئر صحافی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آج اس وقت تک ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے ، یہ بند کمروں میں جاکر معافیاں مانگ رہے ہیں ہیں مگر ان کی معافیاں بھی قبول نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ ہاں اتنا ضرور ہوا ہے کہ شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پہلے مریم نواز شریف تین لوگوں کے استعفیٰ کے مطالبہ کررہی تھیں اب وہ 2 پر آگئی ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
سینئر صحافی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آج اس وقت تک ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے ، یہ بند کمروں میں جاکر معافیاں مانگ رہے ہیں ہیں مگر ان کی معافیاں بھی قبول نہیں ہورہی۔
یہ خبریں آپ کو پاکستان سے نہیں آ رہی؟
Awan S
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اگر ن لیگ کی جانب سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوگا تو وہ مریم ہوگی۔
کھوتی اور کھوتا دونوں سزا یافتہ مجرم اور الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہیں۔ پھر بھی وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے کہا کہ ہاں اتنا ضرور ہوا ہے کہ شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پہلے مریم نواز شریف تین لوگوں کے استعفیٰ کے مطالبہ کررہی تھیں اب وہ 2 پر آگئی ہیں۔
یعنی ووٹ کو عزت دو و جرنیلوں پر بھونکنا صرف ڈیل کیلئے تھا
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
یہ خبریں آپ کو پاکستان سے نہیں آ رہی؟
Awan S
کوئی کسی سے محافی نہیں مانگتا - حالات ہوتے ہیں جو کسی کو کسی سے قریب اور کسی سے دور کر دیتے ہیں - نواز نے ہمیشہ جرنیلوں کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی تب سے جب سے وہ خود انہیں کی مدد سے آیا اور نھرہ لگایا میں ڈکٹیشن نہیں لونگا - بار بار کی ناہلی سزا ملک بدری کسی چیز نے نواز کے اس عزم کو نہ توڑا دوسری طرف عوامی حمایت بھی تھی نواز کے ساتھ کیونکے ہر دور میں بھلے اس کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہو یا مشرف کے مارشل لاء سے عوام نے اس کی حکومت کو باقیوں سے بہتر ہی پایا - آخری کوشش تو بہت بھرپور تھی نون لیگ کو مکمل تہس نہس کرنے کی خیر مشرف نے بھی یہی کوشش کی مگر ہر بار کی طرح پارٹی آج بھی عوام کے اندر زندہ ہے تو اب اسٹیبلشمنٹ اور نواز دونوں کے پاس کوئی چوئیس نہیں ہے - خان کو دوبارہ لایا نہیں جا سکتا - زرداری پنجاب سمیت تین صوبوں کو قبول نہیں ہے - نون لیگ کی آدھی پارٹی بشمول شہباز شریف پرو اسٹیبلشمنٹ ہے تو مائنس نواز نون لیگ اسٹیبلشمنٹ کے لئے قابل قبول ہے بھلے اس میں نواز کنگ کی جگہ کنگ میکر ہو -
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی ووٹ کو عزت دو و جرنیلوں پر بھونکنا صرف ڈیل کیلئے تھا
کہتے ہیں بات چیت اور لڑائی ساتھ ساتھ چلنی چائیے تا کہ دباؤ بھی رہے اور کوئی راستہ کھلنے کا امکان بھی - اسی لئے نواز اور شہباز گڈ کوپ بیڈ کوپ کھیلتے رہے - خیر اگر نون لیگ اگر اقتدار میں آئ تو اسے اسٹیبلشمنٹ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے یہی اسٹیبلشمنٹ کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ جب انہیں ہماری مدد نہیں چاہئے تو یہ بھد میں ہمارے ساتھ نواز والی کر سکتے ہیں - میرے خیال میں کوئی درمیانی راستہ نکلے گا جس میں ووٹ کو عزت بھی ملے گی اور اسٹیبلشمنٹ کا بھرم بھی رہ جائے گا کم از کم کوئی اسٹیبلشمنٹ کو یہ تو نہیں کہے گا ہم تو اسے ڈھونڈ رہے ہیں جو اس نالائق کو لے کر آیا ہے -
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نواز نے ہمیشہ جرنیلوں کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی تب سے جب سے وہ خود انہیں کی مدد سے آیا اور نھرہ لگایا میں ڈکٹیشن نہیں لونگا
یعنی بھگوڑے موصوف شروع دن سے ہی خنجر فوج کی کمر میں گھونپنے کی صلاحیت رکھتے تھے
اقتدار میں پہلی بار موصوف کو جنرل جیلانی اور جنرل ضیا لیکر آئے تھے۔ لیکن ان کے اصل پر پہلی بار وزیر اعظم بننے کے بعد نکلے۔ اور وہ بھی تب جب اس وقت کے صدر پاکستان نے ان کی حکومت کو برطرف کر دیا۔ اور سپریم کورٹ نے بقول بینظیر مرحوم چمک دیکھ کر ان کی حکومت کو دوبارہ بحال کیا۔ مگر ایسا کرنے کے نتیجہ میں آئینی بحران پیدا ہوا اور یوں جنرل کاکڑ فارمولے کے مطابق وزیر اعظم و صدر دونوں کو استعفی دے کر گھر جانا پڑا۔ ڈکٹیشن نہیں لوں گا والا بیان اس تناظر میں تھا۔ اور پھر ڈکٹیشن لیکر استعفی دے دیا
???
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بار بار کی ناہلی سزا ملک بدری کسی چیز نے نواز کے اس عزم کو نہ توڑا دوسری طرف عوامی حمایت بھی تھی نواز کے ساتھ کیونکے ہر دور میں بھلے اس کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہو یا مشرف کے مارشل لاء سے عوام نے اس کی حکومت کو باقیوں سے بہتر ہی پایا -
بھائی نواز شریف جن کے کندھوں پر چڑھ کر اس مقام تک پہنچے ہیں وہ عوام نہیں جرنیل ہیں۔ جرنیل اگر موصوف کو ۱۹۸۱ میں پنجاب کابینہ کیلئے سلیکٹ نہ کرتے تو آج وہ بھی اپنے دیگر بھائیوں کی طرح گمنامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔ آپ کو شائد معلوم نہیں موصوف نے اپنے اور عوام کے دم پر ۱۹۷۹ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑا تھا اور وہ بھی ہار گئے تھے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
آخری کوشش تو بہت بھرپور تھی نون لیگ کو مکمل تہس نہس کرنے کی خیر مشرف نے بھی یہی کوشش کی مگر ہر بار کی طرح پارٹی آج بھی عوام کے اندر زندہ ہے تو اب اسٹیبلشمنٹ اور نواز دونوں کے پاس کوئی چوئیس نہیں ہے
ارے بھائی ن لیگ نواز شریف کو دبا کر یا ختم کر کے تھوڑی تہس نہس ہوگی۔ اس سے تو ان کو اور زیادہ سیاسی شہادت و مظلومیت کا ووٹ ملے گا۔ بھٹو کی مثال آپ کے سامنے جسے پھانسی دے کر پیپلز پارٹی کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ۔ اسی لئے نواز شریف پر بھٹو کے مقابلہ میں نہایت ہی ہلکا ہاتھ رکھا گیا ہے۔ تاکہ عوام سے سیاسی شہادت و مظلومیت کا ووٹ حاصل نہ کر سکے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نون لیگ کی آدھی پارٹی بشمول شہباز شریف پرو اسٹیبلشمنٹ ہے تو مائنس نواز نون لیگ اسٹیبلشمنٹ کے لئے قابل قبول ہے بھلے اس میں نواز کنگ کی جگہ کنگ میکر ہو
اسٹیبلشمنٹ کی اس سکیم کی کامیابی کیلئے مریم و عمران خان دونوں کی رضا مندی ضروری ہے۔ عمران خان کے نیچے کام کرنے والی ایف آئی اے شہباز و ہمزہ کیخلاف ناقابل تردید بینک ٹرانسیکشن کیساتھ اربوں روپے منی لانڈرنگ کے کیسز بینکنگ کورٹ میں دائر کر چکی ہے۔ دوسری طرف مریم نواز کو چچا کا وزیر اعظم بننا قبول نہیں۔
فوج نے اگر شوباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنانا ہے تو مریم و عمران کے اس ایک پیج کو پھاڑنا ہوگا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
میرے خیال میں کوئی درمیانی راستہ نکلے گا جس میں ووٹ کو عزت بھی ملے گی اور اسٹیبلشمنٹ کا بھرم بھی رہ جائے گا کم از کم کوئی اسٹیبلشمنٹ کو یہ تو نہیں کہے گا ہم تو اسے ڈھونڈ رہے ہیں جو اس نالائق کو لے کر آیا ہے
آپ کے نواز شریف کیساتھ مسئلہ یہ ہے کہ یہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، مشکل پڑنے پر بھونکتا اپنی فوج پر ہی ہے۔
جب نواز دو تہائی اکثریت کیساتھ اقتدار میں تھا اور بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد دباؤ میں آکر اس نے بھی دھماکے کر دئے تو بعد میں امریکی صدر کلنٹن سے معافیاں مانگتا رہا کہ میں تو کرنا ہی نہیں چاہتا تھا۔ فوج نے زبردستی میرے سے دھماکے کروائے۔
اسی طرح جدہ ڈیل سے متعلق بعد میں کہا کہ فوج نے زبردستی جدہ بھیجا۔
کارگل سے متعلق بعد میں کہا کہ فوج نے میرے اور واجپائی کے سینے میں پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا
ممبئی حملوں سے متعلق کہا کہ یہ ہماری فوج نے کروائے
ڈان لیکس میں بھی فوج پر دہشت گردی کا الزام لگایا
عمران خان کے دھرنے کا الزام بھی فوج پر لگایا
پاناما لیکس کیس جے آئی ٹی میں جب عدالت عظمی نے آئی ایس آئی کے نمائندے کو شامل کیا تو اس کا الزام بھی فوج پر لگایا
الغرض جہاں یہ انقلابی مفرور پھنستا ہے وہاں فوج پر حملہ کر کے خود بڑا معصوم و مظلوم بننے کی ایکٹنگ کرتا ہے
 
Bebabacha

Senator (1k+ posts)
کوئی کسی سے محافی نہیں مانگتا - حالات ہوتے ہیں جو کسی کو کسی سے قریب اور کسی سے دور کر دیتے ہیں - نواز نے ہمیشہ جرنیلوں کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی تب سے جب سے وہ خود انہیں کی مدد سے آیا اور نھرہ لگایا میں ڈکٹیشن نہیں لونگا - بار بار کی ناہلی سزا ملک بدری کسی چیز نے نواز کے اس عزم کو نہ توڑا دوسری طرف عوامی حمایت بھی تھی نواز کے ساتھ کیونکے ہر دور میں بھلے اس کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہو یا مشرف کے مارشل لاء سے عوام نے اس کی حکومت کو باقیوں سے بہتر ہی پایا - آخری کوشش تو بہت بھرپور تھی نون لیگ کو مکمل تہس نہس کرنے کی خیر مشرف نے بھی یہی کوشش کی مگر ہر بار کی طرح پارٹی آج بھی عوام کے اندر زندہ ہے تو اب اسٹیبلشمنٹ اور نواز دونوں کے پاس کوئی چوئیس نہیں ہے - خان کو دوبارہ لایا نہیں جا سکتا - زرداری پنجاب سمیت تین صوبوں کو قبول نہیں ہے - نون لیگ کی آدھی پارٹی بشمول شہباز شریف پرو اسٹیبلشمنٹ ہے تو مائنس نواز نون لیگ اسٹیبلشمنٹ کے لئے قابل قبول ہے بھلے اس میں نواز کنگ کی جگہ کنگ میکر ہو -
Aise mureed hi apney murshad ko marwatay hain..
 
ranaji

President (40k+ posts)
فائز عیسی نے مک مکا کیا ہوا ہے اگر میں چیف بن گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کی نا اہلی ختم کر دوں مگر یہ منی لانڈر احمقوں کی جنت میں رہتا ہے
باقر من سور یا فائز کا باپ بھی وہ بیک لیش نہیں نیوٹرلائز کرا سکے گا پھر دما دم مست قلندر ہی ہوگا