شیخ رشید کو لال حویلی سمیت جائیداد خالی کرنے کا حکم،7 دن کی مہلت

38lalhavelikhali.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کی رہائش گاہ لال حویلی سمیت جائیداد خالی کرنے کا حکم مل گیا ہے، 7 روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کو یہ نوٹس متروکہ وقف املاک کی جانب سے دیا گیا ، نوٹس میں شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد کی بے دخلی کی ہدایات دی گئی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو ان کی رہائش گاہ لال حویلی سے بے دخلی کی ہدایات بھی دی گئی ہیں، جائیداد خالی کروانے کیلئے متروکہ وقف املاک نے پولیس کی مدد بھی طلب کرلی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1581581881069694978
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد محکمہ کی جانب سے جائیداد خالی کروانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے، آپریشن میں پولیس کے علاوہ ایف اے کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کو بہت جلد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) سے طلبی کا نوٹس بھی موصول ہونے کا امکان ہے، ایف آئی اے شیخ رشید کو متروکہ وقف املاک کی جائیداد پر قبضے کےالزام پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔