صحافتی اخلاقیات،ووٹ بیچنے،خریدنے والوں کےساتھ صحافیوں کی دعوتیں ہوئیں:کاظمی

athar-kazmi-khan-and-media.jpg


جی این این کےشو کلیش ود جی این این میں میزبان عائشہ یوسف نے میڈیا کے حوالے سے سوال کیا، جس پر پروگرام میں شریک صحافی اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے منحرف اراکین کی واپسی کی بات پر میڈیا کو اصول اور اخلاقیات یاد آگئیں،لیکن ہماری اپنی صحافتی اخلاقیات کا کیا معیار ہے؟ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں کےساتھ صحافیوں کی دعوتیں ہوتی ہیں،دنیا میں کہاں میڈیا پر ایسے لوگوں کو بیٹھا کر جمہوریت اور اخلاقیات کے درس دیےجاتے ہیں؟

سینیئر صحافی اطہر کاظمی نے کہا کہ سیاست کو چھوڑ کر اگر میڈیا کی بات کی جائے تو ہم میں سے کتنے لوگوں نے عمران خان کو چھوڑ کر جانے والوں کیخلاف پروگرام کئے ہیں یا ان کی اخلاقیات پر سوالات اٹھائے ہیں،میاں صاحب لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے صحافی کہتے ہیں کہ ان کو میڈیا پر آنے دیا جائے،وہ بی بی سی یا کسی اور بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو کیوں نہیں دیتے،اسلئے کیونکہ ان کو پتا ہے کہ وہاں پر ان سے نرم نرم سوالات نہیں ہونگے۔


صحافی نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا ہوتا ہے کہ کسی پر الزامات ہوں وہ شام میں ٹی وی پر بیٹھ کر اخلاقیات کا درس دے رہے ہوں،وہ شام میں ہمیں جمہوریت کی بات سمجھا رہے ہوں،شہباز شریف سپریم کورٹ میں بیٹھے ہیں، یہ وہ ہی سپریم کورٹ ہے جس پر ن لیگ نے حملہ کیا، یہ وہ ہی شہباز شریف صاحب ہیں جو جسٹس قیوم کو فون کرکے فیصلے سناتے ہیں،آج یہ باتیں ہورہی ہیں ان سے پوچھا جارہا ہے کہ آپ وزیراعظم بن گئے تو کیا کرینگے۔

https://twitter.com/x/status/1507234852101406723
اطہر کاظمی نے کہا کہ میں میڈیا کا ہوں تو میڈیا میں اخلاقیات اور اصول کی بات کروں گا، جہاں تک عمران خان کی بات ہے ان کے بہت سارے مسائل ہونگے، لیکن ان کا اپنا اقتدار بچانا ہی مقصود ہے اور وہ بھی زرادری ہی ہیں اور نواز شریف ہیں تو وہ آج ایک سائن کرکے کسی اتحادی کو گورنر بناسکتے ہیں کسی کو وزیراعلیٰ بنا سکتے ہیں،بچالیں اپنی حکومت۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ ہمیں تھوڑا سا فرق کرنا پڑے گا،میزبان نے کہا کہ راجا ریاض نے الزام لگایا کہ انہیں ساتھ رہنے کیلئے تین ارب کی آفر کی گئی تھی جس پر اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر راجا ریاض کو کوئی تین ارب دے رہا ہے تو پھر اس حکومت کو گھر ہی چلا جانا چاہیے،راجا ریاض کو دوہزار تیرہ میں کتنے ووٹ پڑے تھے، یہ منحرف اراکین کو واپس بلانے کی بات نہیں ہے یہ عوام کے لاکھوں ووٹوں کی بات ہے،جنہوں نے بلے کو ووٹ دیئے،راجا ریاض ووٹ گھر سے نہیں لائے تھے۔
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
If pakistan has worse everything then the lowest of the low is journalism and judges and we all know you don't need to be an intellectual to become either