طلبا وزیر تعلیم کے سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق ٹویٹ پر ناخوش، تبصرے اور میمز

shafqat-holidays.jpg


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بتایا کہ ان کا 25 دسمبر سے 4 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دینے کا منصوبہ ہے۔

اس فیصلے پر طلبا نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ چھٹیاں جلدی ہونی چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ "وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کا اجلاس ہوا۔ متفقہ تجویز یہ تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں۔ مزید نوٹیفکیشن متعلقہ حکومتوں کی جانب سے جاری کیے جائیں گے"۔

وزیرتعلیم کے اس اعلان پر رائے مدثر نے کہاکہ جنوری کے مہینے میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں، جڑواں شہروں میں کم از کم جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہتا ہے۔ آپ تاریخ کو دیکھ کر بھی تو فیصلے کر سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1470794879051739140
حسن نے ایک بلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صرف دس چھٹیوں پر طلبا یوں دیکھ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1471019754081165317
اس کے جواب میں ایک اور طالب علم نے پنجاب اور بالخصوص لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ پیش کیا اور وفاقی وزیر سےسرما کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا کہا۔

https://twitter.com/x/status/1470782365416972300
علی ڈوگر نے کہا کہ طلبا چھٹیوں کے اعلان کا اس طرح انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1470989097040846848
ایک طالب علم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو پنجاب کے ایئر کوالٹی انڈیکس کو دیکھنا چاہیے، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے اس وقت ہر کوئی بیمار ہے اور آپ صرف 10 دن کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1470794824152408078
ذیشان نے کہا کہ اس اعلان کے بعد یونیورسٹیوں کے طلبا کا کچھ اس طرح کا حال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1470783306220331014
ایک طالب علم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اسموگ صرف ان کو ہی نظر آ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1471082673703587841
صرف دس چھٹیوں کے اعلان پر علی نامی طالب علم نے کہا کہ اب اسے صرف کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے ہی امید ہے۔

https://twitter.com/x/status/1470822308826652674
سردی کے موسم میں کم چھٹیوں پر رونے والے طلبا کو ایک صارف نے جواب دیا کہ ساری زندگی اتنی ہی ٹھنڈ رہی اور یہی کوئی 10 یا 11 چھٹیاں ہوتی تھیں۔ بلکہ 7 یا 8 ہوتی تھیں۔ اب لوگ کس قدر چیخ رہے ہیں بہت جاہل لوگ ہیں۔ پھر کہتے ہیں ہم دنیا سے پیچھے کیوں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1470787250380234753
ایک طالب علم نے لکھا کہ سر کووڈ-19 نے پہلے ہی ہماری تعلیم کو نقصان پہنچایا ہے تو برائے مہربانی اگر ممکن ہو تو کالجز اور یونیورسٹی بند نہ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1470782780523139084