عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے مغوی بچوں کی تصاویر جاری کردیں

khatraan-inaam-son-pic.jpg


بارکھان واقعے کے بعد بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پر اغوا ہونے والے پانچ بچوں کی تصاویر جاری کردیں۔

ان پرانی تصاویر میں ان بچوں کو کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے کچھ زندہ ہیں اور کچھ کو قتل کردیا گیا ہے،مذکورہ تصاویرمیں ایک مغوی بچی کی تصویر بھی شامل ہے۔

انعام کھیتران نے کہا خان محمد مری کے باقی 5بچے عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں، بڑی بیٹی بارکھان والے گھر اور بیٹے کوئٹہ والے گھر میں موجود ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے بتایا کہ بچوں کی موجودگی کےناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے ہیں، تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردار زبردستی بچوں سے کام لے رہا ہے۔


انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پیج پرپیغام جاری کیا کہ ارباب اختیار فوری طور پر ان بچوں کو بازیاب کروائیں، پولیس نے مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے پٹیل باغ میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر چھاپہ مارا تھا اس دوران صوبائی وزیر کے مہمان خانے سمیت گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی گئی۔


صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی لورا لائی ڈویژن جے آئی ٹی کے چیئرمین ہوں گے، اس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔

332484080_726038202574684_3799105888864501393_n.jpg


اعلامیہ میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کسی کو بھی ممبر نامزد کر سکتی ہے، 5 رکنی جے آئی ٹی 30دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی،

332085203_6374560682562689_2067249586938124587_n.jpg


خان آف قلات کے بھائی نے آج قبائلی جرگہ طلب کرلیا،لواحقین کا لاشیں رکھ کر ریڈ زون میں دھرنا، انصاف کا مطالبہ،تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،لاشیں بارکھان میں کنویں سے ملیں۔

332176268_3493993437546632_8024303378613542341_n.jpg



332260945_918428519291872_149236622431229829_n.jpg



332058598_1626726944434922_8246925188318579004_n.jpg



332232453_497976665867673_9184862491636356476_n.jpg



332063662_962305908020355_9203045174544815781_n.jpg



332120781_1251541655767390_8367741570786293513_n.jpg
 
Last edited:

cisco

MPA (400+ posts)
so sad to see this, nightrider you are absolutely right brother. They became God and forgot one day have to die and answer but shameless people don't remember death