عمران اقتدار کی ہوس میں آرمی چیف کی تقرری کوسیاست سےنتھی کررہا ہے:خواجہ آصف

khawaja-asif-imran-khan-army-cheif-nw.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1569564643592486914
انہوں نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک اںصاف کو اقتدار کیلئے بےتاب اور ہوس کا طعنہ بھی دیا اور کہا کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔

قبل ازیں خواجہ آصف آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کے بیان سے متعلق یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کو متنازع بنا رہے ہیں، عمران خان کی اپنا آرمی چیف لگانے کی حسرت پوری نہیں ہو سکی اب یہ حکومت کا حق ہے اور حکومت اسے پورا کرے گی۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع نہیں ہوا تاہم یہ تعیناتی آئین کے مطابق کی جائے گی۔ عمران خان ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو انکے غیر قانونی کاموں کو تسلیم کرے، ذہنی طور پر عمران خان آج بھی امریکا کی سپورٹ چاہتے ہیں، یہ کیسی بیرونی سازش ہے کہ بنی گالہ میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اقتدار کی ہوس
???????

واہ واہ اور ان بے چارے فی سبیل اللہ بے غرضوں کو دیکھو۔ان کو تو عوام نے اقتدار سے دفع کیا تو جس ہارس ٹریڈنگ کو گالیاں اور گناہ بتاتے رہے جب اقتدار کی ہوس نے ستایا تو وہی حرامی پن دوبارہ ابھر آیا۔
عمران خان نے کیا ہوس دکھای؟جلسے کیے ؟
وہ تو بھکاریوں کی اوقات نہیں تو ہوس ہو گئی اور جن لوٹوں کا مریم قطری محبوبہ گھیراو کرنا کار ثواب قرار دے چکی تھی وہ لوٹے عمران خان نے بناے؟ ان لوٹوں کو بکروں کی طرح عمران خان نے خریدا؟ اپنے ووٹر سے دغا عمران خان نے کروایا؟
لیکن یہ حرام کاری کر کے بھی بے شرم کالے منہ سے ٹی وی پر بیٹھا ہوس کی باتیں کر رہا ہے۔لعنت اس میڈیا پر جو سچ نہ کہتا ہے نہ پوچھتا ہے اگر یہ کسی ہارڈ ٹاک جیسے پروگرام میں یہ بکواس کرتا تو یہ سارے جوتے اس چور کے سر پر پڑتے جس کو اس کے آرمی چیف دوست نے دھاندلی سے جتوایا اور پھر اسے عوام کے سامنے ننگا کیا اور خود بھی ہوا