عمران خان اچھے سیاست دان ضرور لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں:مفتاح اسماعیل

mifta-ismail-and-ishaq-and-imran.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں،سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بعد خان صاحب کو کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا ایک وژن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا ہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست دان اچھے ہیں، ادھر تک کوئی پہنچ نہیں سکتا جسے سیاست نہ آتی ہو لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں، ان کی 4 سالہ حکومت میں بہتری نظر نہیں آئی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ایک بڑا کام ملک کو اس وقت ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، شہباز شریف نے سیاسی کیپیٹل خرچ کیا، پارٹی کے لوگ ہم سے خائف تھے اور میرے خلاف تھے۔

اس انٹرویو میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی،اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا،وزیرِ اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مفتاح صاحب دل پر گراں نہ گزرے تو عرض کر دوں کہ سیاستدان کا کام اپنے ذہن کا خاکہ پالیسی میکنگ کے لیے بیوروکریسی کو دینا ہوتا ہے جس کا کام ہی پالیسی میکنگ ہوتا ہے . بعد ازاں سیاستدان کا کام اس پالیسی کی اپروول دینا اور قوم کو لیڈ کرتے ہوئے اس پالیسی کو عوام میں سیل کرنا ہوتا ہے . پالیسی میکینگ سیاستدان کا کام ہی نہیں ہے
 
Kam

Minister (2k+ posts)

When a leader only gets 3.5 troubled years without any simple majority to pass legislation.............He can do nothing.

Planning against Khan was immediately started when he was able to get majority in combined session for National Assembly and Senate.

Khan is a visionary leader and policy maker but unfortunately he was backstabbed by our generals. It is very difficult to accept but it is the reality.
 
Pakistan does not need any visionary leader. It only needs sold out darbaries & mirasees!
 
MHAMZA

Minister (2k+ posts)
The same policies of Imran khan made his business grow tremendously in his tenure
There was a program on which the anchor talked about him and he just smiled