عمران خان مقدمات میں پھنسے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں،تجزیہ کار

imran-khan-talalt-and-mn.jpg


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے بڑا انکشاف کردیا، جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو میں طلعت حسین نے کہا عمران خان مقدمات میں پھنس گئے تو ان کیلئے مصیبت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا 2023 کے انتخابات میں دھڑوں اور آزاد امیدواروں کی تعداد اور مانگ بڑھ جائے گی، اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی میں لوگ ضم ہوں گے، پیپلز پارٹی بڑی جماعتوں کی لڑائی سے مستفید ہوسکتی ہے۔

سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا عمران خان مقبول جتنے ہوں قابل قبول نہیں ہوں گے، پنجاب میں پی ڈی ایم کیلئے سخت سیاسی وقت آنے والا ہے،عمران خان کو ہمدردی، سیاسی انتقام کے ساتھ پی پی ن لیگ مخالف ووٹ بھی ملے گا، پی ٹی آئی کی مقبولیت ضرور ہے لیکن دوہزار اٹھارہ میں امیدواروں کے انتخاب سے دھڑوں کے جوڑ توڑ تک جو سہولت مہیا کی گئی تھی وہ اب میسر نہیں ہوگی۔


طلعت حسین نے کہا عمران خان نے ان لوگوں کیخلاف تسلسل سے زہر اگلا ہے،جن کا خیال ہے کہ انہوں نے عمران خان کی بہت مدد کی،ان کا خیال ہے کہ جنرل باجوہ ریٹائر ہونے کے بعد سافٹ پنچنگ بیگ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے اندر موجود غصہ سمجھنے سے قاصر ہے، نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ذاتی زہر نہیں اگلا لیکن عمران خان ذاتی زہر اگلتے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار عادل شاہزیب نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی امتحان میں نہیں ہے، پراجیکٹ عمران خان اسٹیبلشمنٹ نے ہی شروع کیا تھا،خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جس طرح پی ٹی آئی کی حکومتیں بنائی گئیں وہ اوپن سیکرٹ ہے۔

انہوں نے کہا 75سالہ تاریخ میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا ہو پھر دس بارہ سال اقتدار سے باہر نہ رہا ہو، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر صرف تنقید نہیں کی اس کی تضحیک کی ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا عمران خان نے صرف جنر ل باجوہ کے خلاف ہی نہیں حاضر سروس فوجی افسران کا نام لے کر بھی ان کیخلاف زہر اگلا، عمران خان نے خود کو جتنا نقصان پہنچالیا ہے اس کے اثرات سے نہیں نکل سکتے۔

عادل شاہزیب نے کہا بلوچستان ایک طرف سلگتا بلوچستان ہے،دوسری طرف بلوچستان اسمبلی میں مسلسل خرید و فروخت کا بازار گرم رہتا ہے، بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگ صوبے کے مسائل سے کٹے ہوئے ہیں۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Ek aur Kala Kauwwa aagaya Kaaien Kaaien karey.
Abhi kall Hamid Mir bhoonk raha tha. Ye sahafi nahi balki sahafat ka chogha pehney Pakistan k dushman hain.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عمران خان مقدمات میں پھنسے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں،تجزیہ کار​




جو مرضی کر لو عمران اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے
 

Masud Rajaa

Siasat member
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.