عمران خان کو تباہی پر لانے والے ان کے مشیر ہیں:فیصل واوڈا

imran-khan-and-fasil-vavda.jpg


پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل وواڈ نے ایک بار پھر باور کروادیا کہ عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چار ہفتے پہلے اپوزیشن ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی تھی،اور اب دوست بن گئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو مہنگائی پر نکالنا چاہتی ہے تو اپوزیشن ہمیں مہنگائی کم کرنے کا فارمولا دے دے،ہم چلے جائیں گے،مولانا فضل الرحمان ملک بچائیں گے؟ جو خود کچھ نہیں کرسلکے۔

فیصل واوڈا نے اعتراف کیا کہ اپوزیشن نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے،اس کی وجہ ہم خود ہیں،وزیراعظم کے مشیران بزدل ہیں اور عمران خان کو غلط مشورے دے رہے ہیں،موجودہ تحریک انصاف خود ہے۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو جو تباہی کے دہانے پر لا رہے ہیں وہ اب بھی ان کے مشیر ہیں،آج جو مشکل ہے وہ ان کے مشیروں کی وجہ سے ہے،اور یہ وہ مشیر ہیں جن کو اپنے گھر سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے۔

فیصل وواڈا نے دعویٰ کیا کہ مجھے زنجیروں اور ہوا میں نظر آرہے ہیں لوگ، اور یہ صرف اپوزیشن کیلئے نہیں بلکہ ہر اس شخص کیلئے ہیں جو اقتدار میں بیٹھ کر حکومت کی جگہ کاٹ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہہ رہاہوں کہ نہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلی پنجاب جارہے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں فیصل واوڈ نے کہا تھا کہ 172 کے بجائے 182 ووٹ بھی دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کے گل دستے کا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی،اپوزیشن اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah khud be Imran khan ko mashwaray deta ha. Srif ess kay jhot ke wajha sey
Phalay PTI ko MNA ke seat ka Karachi sey nuqsan huwa.
Pher PTI ke senate ke seat be hath sey ge.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس بڑے منہ والے پوچھنا چاہیے کہ اسے کس نے غلط مشورے دے کے تباہ کیا ہے؟
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
The Biggest Nail in IK's coffin is BUZDAR who might be a nice person but a horrible choice as a Chief Minister. Now, IK is showing himself as a true slave to his ego and doesn't want to change Buzdar, come what may.
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
Which advisers is he talking about?
What advise was Not good?
What should have been done instead?

he jus spit shallow BS.
Maybe after being disqualified from MBA and Senatorship, he wants to be Advisor to PM