عمران خان کو نکالنے آئے حکومتی اتحادی وزارتوں کی لالچ میں ہیں، خالد مگسی

10%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D9%81%DA%A9%D9%84%D8%AF%D9%85%D9%85%DA%AF%D8%B3%DB%8C.jpg

عمران خان کو حکومت سے نکالنے کے لیے حکومتی اتحاد کا حصہ بننے والے سارے لوگ وزارتوں کی لالچ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے اہم رہنما وبلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی نے اپنے خطاب کے دوران حکومتی اتحادیوں کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حکومتی اتحاد کا حصہ بنے وہ سب سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کیلئے آئے تھے اور اب سب کے سب وزارتوں کی لالچ میں پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ان سب اتحادیوں کے لیے مشورہ ہو گا کہ سارے استعفے دے دیں کیونکہ وزارتیں حاصل کرنا تو ان کا مقصد ہی نہیں تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہم بھی موجودہ حکومت کے اتحادی ہیں، معاملات کو ان لوگوں سے بہتر چلا سکتے ہیں، یہ وزارتیں چھوڑ دیں ہم معاملات کو بہتر طریقے سے چلا کر دکھائیں گے۔ حکومتی اتحادی جب قومی اسمبلی میں آتے ہین نہیں تو معاملات کس طرح چل سکتے ہیں۔ رہنما بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم وہی اتحادی ہیں جو موجودہ حکومت کو برسراقتدار لے کر آئے اب ہمیں موقع دیا جانا چاہیے۔

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وقفہ سوالات کو ختم کر دیں، سب سے بڑی کابینہ پر مشتمل اسمبلی خالی پڑی ہے، مجھے 74 وزراء میں سے صرف 4 ہی دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس! میرے سوالوں کے جوابات نہیں آئے، ایسا کرنا چاہیے کہ وقفہ سوالات سال کے آخرمیں کر لیا جائے تاکہ تاکہ ایک ہی دفعہ سارے جواب مل جائیں۔

پاور ڈویژن کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن پاور ڈویژن کی طرف سے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا، اس پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا کہ متعلقہ وزیر اسمبلی میں موجود ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سولات تو بہت ہوتے ہیں جو جمع ہو جاتے ہیں ان کا تو جواب آیا نہیں، اگلی دفعہ ایسا نہ ہو، ہر سوال کا جواب ملنا چاہیے۔

لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد جی ٹی روڈ انتہائی خستہ حال، حالت کو دیکھ کر ٹال ٹیکس ادا کرنے کو دل نہیں کرتا، اگر سڑکوں کی مرمت ہی نہیں ہونی تو پھر ٹال ٹیکس کس بات کا دیں۔
اجلاس کے دوران وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ کے پی کے میں دہشت گردی دوبارہ واپس آ رہی ہے اس صورتحال کو سکیورٹی اداروں کو صوبائی حکومت کو دیکھنا چاہیے، دہشت گردوں اور تحریک انصاف کے مابین اتحاد ثابت ہو رہا ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف احتجاج پر تحریک انصاف کی طرف سے پابندی لگا دی گئی ہے، عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، دہشت گرد افغانستان والا فارمولا یہاں بھی استعمال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پناہ لی ہوئی ہے اور صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، صوبائی حکومت عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہے چاہے اس کیلئے پائوں پڑنا پڑے یا ترلے کرنے پڑیں۔ آ


ڈیو لیکس نے حقیقی آزادی کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے، جلد عمران خان کا اصل بھیانک چہرہ عوام پر آشکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے تحفظ کا اولین فرض صوبائی حکومت کا ہے، اس کے بعد کسی اور ایجنسی کا یا ڈیفنس فورسز کا زمہ بنتا ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
باقی تو سب ننگے ہو رہے ہیں لالچی اور وہ بھی بے شمار حرامخور جب اکٹھے کیے جائیں تو وہ مردار کے ٹکڑوں پر لڑیں نہ تو کیا کریں ۔لیکن خواجے آصف جسے بات تک کرنے کی تمیز نہیں اب تک ایک طرف نواز انقلابی فوج مخالف جھوٹے بیانیے بیچتا تھا اور دوسری طرف یہ باجوے کی مہربانی سے دھانلی سے سیٹ جیت کر اسمبلی آ پہنچا ۔اس سے ایک سوال ہے۔
دہشت گردوں کو روکنا صوبای حکومت کی زمہ داری ہے تو سیکیورٹی ادارے کیا تم جیسوں کی کالیں اور فرمایشیں سننے کو اور تمہارے مخالفوں کو الیکشن ہروانے کے لیے ہیں؟
ایک بار پنجاب میں تم لوگوں کو چھوٹو گینگ سے مقابلہ کرنا پڑ گیا تھا تو پنجاب پولیس ادھیڑ کر رکھ دی تھی انہوں نے اور فوج بلا لی تھی۔دہشت گرد تو بڑی چیز ہوتے ہیں سب ادارے مل کر ان سے لڑتے ہیں۔کیا سیکیورٹی ادارے تم سے تنخواہ لیتے ہیں ؟خیبر پختونخواہ سے ٹیکس نہیں آتا جس سے ان کی تنخواہ جاتی ہے؟ جو وہاں وہ صوبائ حکومت کی زمہ داری ہے صرف؟
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Assembly nahee... kanjarno ka kothaa hee yee... aur inn ke dallal sath walee city me bethee howee heen
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پناہ لی ہوئی ہے اور صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، صوبائی حکومت عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہے چاہے اس کیلئے پائوں پڑنا پڑے یا ترلے کرنے پڑیں۔ آ

یعنی عمران خان بھی نہاری اور پائے ہیلی کاپٹر سے منگوا رہا ہے؟