عمران خان کے خلاف مقدموں کی تعداد 100 سے بھی بڑھ گئی؟فواد نے تفصیل بتا دی

imran-khan-fawad-chhh.jpg


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں 84 جب کہ اسلام آباد میں 43 مقدمات درج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بنائے گئے مقدموں کی تعداد 127 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش کیےگئے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 84 اور اسلام آباد میں ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 43 ہے۔

https://twitter.com/x/status/1638464333863698432
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان مقدمات کی تعداد مزید بڑھ جائے گی کیونکہ یہ تعداد 20 مارچ تک کی ہے۔ اتنی بے شرم حکومت کی جدید دور میں مثال ملنا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف مختلف الزامات میں مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی مقدمے میں توشہ خانہ کے تحائف کی چوری کا الزام ہے تو کہیں کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے اور کہیں ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر مقدمہ بنایا گیا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars used to do court cases against each other, now they are together and doing it against Imran khan. Pity on those who trust these corrupt PDM beggars.