پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشتاق منہاس کی ٹوئٹ پر معروف اینکر عمران ریاض خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا، کہتے ہیں مستاق منہاس درحقیقت بھیس بدل کر نقب لگانے والا بہروپیا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما مشتاق منہاس نے محمد کاشف نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اینکر عمران خان کے خلاف کی گئی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ یہ پکا عمرانڈو ہے جب وہ ہیلی کاپٹر سے روزانہ بنی گالہ جاتا ہے اور ایک ارب روپے کا خرچہ آتا تھا پھر ٹرک کہاں سے جاتے سامان کے پی ایم ہاؤس سے آٹھ کلومیٹر پر اسکا ذاتی گھر تھا اس عمرانڈو نے سب کو اپنے جیسا سمجھ رکھا ہے۔
محمد کاشف نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنی ٹوِئٹر پوسٹ میں ایک کلپ شیئر کیا جس میں اینکر عمران ریاض پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں، اس کلپ کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ عمران ریاض ایک بہروپیا ہےجو صحافتی لبادے میں چھپا تحریک انصاف کا سیاسی کارکن ہے،برطرف وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف بیچ کر پاکستان کی عزت نیلام کر دی لیکن اسکے نزدیک وہ بہت ایماندار ہے، عمران ریاض جیسے بہروپیے ہی دراصل ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں۔
ان ٹوئٹس پر اینکر عمران ریاض خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دن پہلے اس بہروپیے کی اصل پہچان کروائی تھی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یاد رکھیے اسکا اصل نام بہروپیا ہے، تلوے چاٹ کر حصہ لینے والا بہروپیا۔ بھیس بدل کر نقب لگانے والا بہروپیا، امید ہے آپ اسکا نام یاد رکھیں گے۔۔۔ بہروپیا۔
اینکر عمران ریاض نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ن لیگی رہنما کی تصویر بھی شیئر کی۔
عمران ریاض خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں ورنہ آپکا بچہ ایسا ذہنی مریض بہروپیا بھی بن سکتا ہے۔
ایک روز قبل اینکر عمران ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اس سپیس کو سب یاد رکھیں اگر آپ رجیم چینج آپریشن کے خلاف ہیں تو اسکا حصہ نہ بنیں یہ میرا مشورہ ہے۔ یہ بڑی ہوشیاری سے دوسری طرف کا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ افسوس کہ کچھ وقت کے لیے میں بھی ٹریپ ہو گیا تھا۔ اس سپیس میں مشتاق منہاس نے عمران خان پر تنقید کی تھی جس پر عمران ریاض خان نےاحتجاجاً اسپیس چھوڑ دی تھی۔