عمران کو مائنس کرنا بڑا مقصد ہے:ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے پر صحافیوں کا ردعمل

ecp-jr-rs-imran-khan.jpg


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ گیا جس پر صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

صحافی فیاض راجہ نے کہا حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کا نظام سب سے زیادہ صاف اور شفاف ہے اگر ن لیگ، پیلپلز پارٹی اور جے یوآئی سمیت دیگر چودہسیاسی جماعتوں کو اس چھلنی اور اسکروٹنی میں سے گزارا گیا تو ہوشربا حقائق سامنے آئیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1554346741075427328
عدنان عادل نے لکھا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ رجیم چینج آپریشن کا حصہ ہے۔ اس نکتہ کی بنیاد پر عمران خان پر مقدمہ بنایا جائے گا کہ آئین کی شق 62،63 کے تحت وہ صادق اور امین نہیں۔ پی ٹی آئی سے عمران خان کو مائنس کرنا بڑا مقصد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1554346586326634496
عتیق چودھری نے کہا آج ان لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو بیانیہ بنا رہے تھے کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے اور پی ٹی آئی بین ہونے جا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1554343728453648384
دنیا نیوز کے بیوروچیف خاور گھمن نے کہا لگتا ہے ہمارے دوست کنور دلشاد جنہوں نے جنرل مشرف کے زمانے میں زبردست انتخابات کرائے کی شروع دن سے خواہش رہی ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف سیاست سے فارغ ہو جائے۔ اب دیکھتے اس فیصلے کے بعد کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1554340091027288064
ارم عظیم نے کہا فارن فنڈنگ کیس کا اختتام ممنوعہ فنڈگ پر آ کر دم توڑ گیا۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ باقی تمام جماعتیں اپنی اپنی رسیدیں جمع کروانے کے لیے تیار ہیں ؟

https://twitter.com/x/status/1554345725332447232
ملیحہ ہاشمی نے فیصلے پر کہا الیکشن کمیشن نے PTI کے 40 ہزار میں سے 13 اکاؤنٹس کی فنڈنگ "ممنوعہ" قرار دے دی اور اس کا جواب PTI جمع کروائے گی لیکن کیا الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی سوال کرے گا جنہوں نے ایک اکاؤنٹ کی بھی تفصیل نہیں دی؟

https://twitter.com/x/status/1554345727920377856
رضوان غلزئی بولے الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب سنا رہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کا حکم دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1554345491256729605
رائے ثاقب کھرل نے الیکشن کمشنر کے ریمارکس پر کہا کہ وہ فنڈز ضبط کرنا چاہ رہے تھے یہی تھی ساری کہانی، بس ٹُھس۔۔

https://twitter.com/x/status/1554344230667132928
سمیع ابراہیم نے عاصمہ شیرازی کے اس فیصلے پر ٹوئٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

https://twitter.com/x/status/1554342064187666432
عدیل وڑائچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو گراونڈ بنا کر دیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے کارروائی کرے۔

https://twitter.com/x/status/1554340440371077120
عباس شبیر نے کہا پوری قوم جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر لاہور میں کس کے حکم پر کام کرتے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1554340363908927488
ثاقب بشیر نے لکھا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تو نوشتہ دیوار ہے کہ شوکاز نوٹس ہونا ہے اس کے بعد اصل مقابلہ پروپیگنڈے کا ہو گا کون بہتر کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1554316423840808960
سلیم صافی نے فیصلہ شیئر کیا تو طارق متین نے کہا اتنی جلدی صفحہ چھیاسٹھ پر ؟ میں تو پہلے سے کہہ رہا تھا کہ حکومت , ن لیگ اور ایک چینل کو فیصلہ پورا پتہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1554341211137245185
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
funding di pakistani shehrion ne lekin transfer llcs aur pvt companies k through he , kuch bhi mamnooaa nahin he ECP biased he.