عمران کی مقبولیت کے طوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے:شیخ رشید

rasheed%20imran%20khan%20pll%20sp.jpg


عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے،شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر خبردار کردیا، ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نا اہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے،اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی۔

https://twitter.com/x/status/1567016628818251777
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ 15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے،لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1567016631133474818
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ ڈالر232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔ چوروں نے صرف اپنےکیس ختم کرانے تھے، یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی حکمرانوں پر تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد توقع تھی کہ روپے کی قدر مستحکم ہوگی، یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے، مارکیٹ قابومیں ہے نہ روپے کی قدر، آٹا،دال اورسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،حکومت پی ٹی آئی کےخلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
S Rasheed ne acha kia ke Twitter use karna start kia..ghar bethay bethay mesg sab ko mil jata ha..