عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

tahir-ul-qadri-pakistan.jpg


ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

طاہر قادری نے کہا میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں۔میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگر آج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے،میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا۔

https://twitter.com/x/status/1688876082965921792
اس سے پہلے دوہزار انیس میں بھی طاہر القادری سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلیمی وعدوں اور صحت کی خرابی کی وجہ سے سیاست سے علیحدہ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا اپنی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے بعد 1990 کی دہائی میں ملک بھر میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے تعلیمی مراکز قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ملک بھر میں تعلیم دینے کی ایک تحریک شروع کی گئی جس کے تحت 5 ہزار سے زائد تعلیمی مراکز قائم ہوئے،انہوں نے 2002 میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لیا اور قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

طاہر القادری نے کہا تھا انہوں نے 2004 میں اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے پیلٹ فارم سے اصلاحی سیاست کی جدوجہد شروع کی اور 8 سال بعد 2012 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد 2013 میں ان کی جماعت نے لانگ مارچ کیا اور اس دوران پوری قوم نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی گونج سنی، اس سے قبل قانونی ماہرین کے علاوہ کوئی اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا کہ یہ شقیں کیا ہیں اور ان میں کیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
He did the right thing...
Pakistani Siasat main aana hay to apni bachi ya khusra type bachay ko jernailoon kay bed room main bhaijhna perrta hay...