عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں کمی

12%D9%84%D9%BE%DA%BE%D8%AF%D8%B9%DA%86%D8%B1%D8%B9%D8%A7%D8%B3%D8%B9.jpg

سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔


جنوری کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2390 روپے تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی پر فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے اس سے ملک کی 72% آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست فائدہ ہو گا ، آئندہ سال میں توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنے میں آئے گی۔

https://twitter.com/x/status/1476922747708182532