غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں، شوکت ترین

1shaukataringhaddar.jpg

سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ میری ٹیلیفونک گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، جب میں نے 19سال کے بعد این ایف سی ایوارڈ دیا تب تو میں غدار نہیں تھا، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے بند ہونے چاہییں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہے تھے کہ ہماری آڈیو توڑ مروڑ کر لیک کر دی گئی، کسی کی گفتگو کو ٹیپ کرنا قانوناً جرم ہے ، ہم نے تو کوئی آڈیو لیک نہیں کی۔


انہوں نے کہا آڈیو لیک ہونے سے آئی ایم ایف ڈیل متاثر ہونے کا خدشہ تھا تو انہوں نے کیوں لیک کی، اس سے پہلے یا بعد میں کر لیتے اسی روز ہی کیوں لیک کی گئی؟ آج ہم دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں، یہ ادھار لے رہے ہیں حالانکہ عمران خان نے کورونا کے دنوں میں آئی ایم ایف سے رعایت لی تھی ۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا انہیں بھی بھیک مانگنے ، قرضے لینے کی بجائے رعایت مانگنی چاہئے، سارے صوبوں کے بجٹ کے مطابق سو یا سوا سو بلین کے سر پلسز ہیں، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے تمام صوبوں سے ساڑھے سات سو بلین کے سر پلسز کیلئے سائن کرائے ، یہ تو کسی صوبے کے بجٹ میں ہے ہی نہیں، اس کی تہمت بھی ڈال دی گئی۔

شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے ساڑھے پانچ ارب روپے اکٹھے کئے یہ پیسے ملک کے عوام کیلئے ہیں، صرف خیبر پختونخوا اور پنجاب کیلئے نہیں ہے، یہ سندھ اور بلوچستان کیلئے بھی ہیں، جہاں جہاں لوگ متاثر ہوئے ہیں ہم یہ پیسے ان سے بانٹیں گے، یہ آج ہم پر غداری کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا جنوری میں یہ خود کیا کر رہے تھے ، جب ہم آئی ایم ایف کے چھٹے جائزہ کیلئے جا رہے تھے تو ان کی ٹاپ لیڈر شپ نے کہا کہ ہمارے ساتھ غداری ہو رہی ہے ۔ یاد رکھیں کہ شوکت ترین کا باپ برطانیہ اور بھارت کی جیل کاٹ چکا ہے ، شوکت ترین تھائی لینڈ میں ایک ملین ڈالر یعنی 50 لاکھ روپے کی تنخواہ چھوڑ کر آیا تھا یہاں ایک لاکھ 75 ہزار کی تنخواہ پر کام کیا۔

شوکت ترین نے کہا میں نے ہی 19 سال بعد صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا، تب تو میں غدار نہیں تھا۔ شاہد خاقان عباسی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جو ملیشیا کی آئل کمپنی تھی جس کے ساتھ ان کی آبٹریشن لندن میں ہو رہی تھی میں اس میں فریق نہیں تھا مگر مجھے بنا دیا گیا ، میں اگر نہ جاتا تو وہ ڈیل ان کے خلاف جاتی۔

انہوں نے کہا میں اپنے خرچے پر ادھر گیا ،یہ اس وقت انرجی کے وزیر تھے، میں نے بیان دیا اور میرے بیان نے ایک بہت بڑا کردار ادا کیا ، تو شاہد خاقان عباسی صاحب ، شوکت ترین غدار نہیں ہے ، ان چیزوں سے آگے نکلیں، غداری کےسرٹیفکیٹ بانٹنے بند کر دیں ، اختلاف رائے ہوتا ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
قادیانی جرنیلی گروہ فتنہ باز ملک دشمنی فوج دشمنی اسلام دشمنی کے لئے امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی مدد سے مسلط ہوئے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
S Tareen ko pata chal gia ha ke kis ne audio record ki..aur leaked karwae..lekan abhi isharo mein bool raha ha..khul ke nahi..
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
Sir kya ab khanzeer qadyani mir jaffer bajwey ko ghaddar bhi na kahein, jo k certified ghaddar hai.