فائبر آپٹک میں خرابی ، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر

internet.jpg


ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے مطابق افریقہ تک جانے والی فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہو گئی ہے۔

ملک میں موجود انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کو اس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ دفتری امور بھی اب اسی کے مرہون منت ہیں۔ سپیڈ میں کمی کی وجہ سے ملازمین اپنے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی بڑی وجہ ایم ایم فور کیبل ہے جو کٹ چکی ہے، اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ میں ایک ٹیرابائٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ رش کے اوقات میں پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ کی سپیڈ میں مزید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل سی ایم وی فور کی مرمت کا کام آئندہ ماہ جنوری 2022 میں مکمل ہوگا۔

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔