فرانسیسیوں نے 8 سو سے زائد گاڑیوں کو نظر آتش کر دیا

1francecars.jpg

فرانس میں نئے سال کے آتے ہی جشن کی تقریبات کے مختلف واقعات میں 8سو سے زائد گاڑیاں نظر آتش کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں 2005 کے فسادات کے بعد ہر بار نیا سال شروع ہوتے گاڑیوں کو نظر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی اب ایک روایت بنتی جارہی ہے ، اس سال بھی فرانس میں تقریبا 874 گاڑیاں نظر آتش کردی گئی ہیں۔

فرانس کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جو گاڑیاں جلائی گئیں ان کی تعدادگزشتہ سال کے مقابلے میں کافی کم ہے۔


وزارت داخلہ کے مطابق سال نو کی تقریبات میں ہنگامہ آرائی اور گاڑیاں نظر آتش کرنے جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے95 ہزار پولیس اہلکاراور 32 ہزار فائر فائٹرز تعینات کیے گئے تھے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں جلانے سے روکا گیا اور ان میں سے کافی بڑی تعداد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس سال گاڑیوں کو نظر آتش کرنے کے واقعات میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

یادرہے کہ کل دنیا بھر میں سال 2021 کی آخری شام کو خیر آباد کہنے اور نئے سال 2022 کو خوش آمدید کہنے کیلئے جشن منایا گیا اور مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز میں سال نو کو ویلکم کہا گیا، پاکستان میں بھی مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے اور میوزک کانسرٹس کے انعقاد کے ذریعے نئے سال کا جشن منایا گیا۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
حرام کھلا کھلا کر قوموں کو پالوگے۔۔ اور افریکیوں کو بھوکا ماروگے تو وہ قوم ایسی ہی نکلے گی۔۔
یہ باتیں انہیں سمجھ کبھی نہیں آئیں گی


 
Last edited: