فلسطین سے اظہار یکجہتی, میا خلیفہ ٹاپ ٹرینڈ ،ٹویٹس میں ملالہ کا بھی ذکر

268009.jpg

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں اس وقت میا خلیفہ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے،میا خلیفہ کے ٹرینڈ کے تحت ہونے والی ٹویٹس میں ملالہ یوسف زئی کا ذکر بھی زور پکڑرہا ہے۔​

تفصیلات کے مطابق لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے جاری ایک بیان میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ اگر آج آپ فلسطین کی طرف نہیں ہیں تو یادرکھیں کہ آپ تاریخ کی غلط سائیڈ پر ہیں اور وقت یہ ثابت کردے گا۔​

ٹویٹر پر میاخلیفہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی کیمپوں میں موجود لوگوں کی حالت کے بارے میں بتارہی تھیں اور فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھارہی تھیں۔​

ٹویٹر صارفین نے میا خلیفہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ ہی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا ذکرکرڈالا۔​

https://twitter.com/x/status/1711064324813316593


خود کو سراہے جانے والی میا نے ملالہ پر اس تنقید کے جواب میں میا کا کہنا تھا کہ، ’میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں لیکن میں اس بیان بازی سے متفق نہیں ہوں‘۔​


https://twitter.com/x/status/1711022488921026924

علی نامی ایک صارف نے لکھا کہ میا خلیفہ تک نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مگر امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد طالبہ ملالہ نے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا،میں نے پہلی بار میا خلیفہ کی کوئی ویڈیو شیئر کی ہے۔​


ماریہ نامی صارف نے لکھا کہ میا خلیفہ اسرائیل کے خلاف بول اٹھی ہیں مگر ملالہ اسرائیل کی ہی بانہوں میں سورہی ہیں۔​

https://twitter.com/x/status/1711011176770101260

حورین بٹ نے کہا کہ میا خلیفہ نے اسرائیلی بربریت پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے، مگر مسلمان ممالک کہاں ہیں؟​

https://twitter.com/x/status/1711015745050800360

عثمان ہاشمی نے کہا کہ میا خلیفہ نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنےوالی ملالہ کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پرزور آواز اٹھائی ہے۔​

https://twitter.com/x/status/1711006972521091085

 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جاتی امرے کی خلیفہ بنت میاں کی دس گز لمبی زبان ابھی تک بند ہے . ویسے تو ہر بات پر بڑا چپڑ چپڑ کرکے بولتی اور چیختی ہے