فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں، آرمی چیف

army-chie11.jpg

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی جوان مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو کوئٹہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ فوجی افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جوان موجودہ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ، انہوں نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ دورے کے دوران کور ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا

کور ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تیاریوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔
 
knownunknown

MPA (400+ posts)
army-chie11.jpg

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی جوان مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو کوئٹہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ فوجی افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جوان موجودہ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ، انہوں نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ دورے کے دوران کور ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا

کور ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تیاریوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔F