فیصل آباد کے بعد عمران خان کے خلاف اٹک میں بھی توہین مذہب مقدمہ درج

6imrankhanattockfIR.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان پر فیصل آباد کے بعد اٹک میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹک کے تھانہ نیو ایئر پورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ شعائر اسلام کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کروایا گیا ہے جس میں عمران خان کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری، فواد چوہدری اور مراد سعید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520765580231516163
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے خلاف فیصل آباد میں شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری اور شہباز گل کے علاوہ ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کو نامز دکیا گیا ہے۔


دوسری جانب تھانہ مارگلہ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف ایک مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں حکومتی شخصیات کے خلاف نعرے بازی کے واقعہ کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی لہذا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

انہیں مقدمات میں سعودی عرب سے واپس آنے والے شیخ رشید کے بھتیجے اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو بھی اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Calling lohar family is justified.They are certified thieves,money launderers and tax evaders.No one raised any slogan inside Medina mosque.The protest was not organised.It was a spontaneous reaction by Pakistanis.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt Imported mixed achar govt playing their filthy politics.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#