فیکٹ چیک:کیا واقعی عمران خان نےکہا انکی حکومت گرانےمیں امریکہ کاکردار نہیں؟

factcheck-imran-khan-and-bajwa-on-fsrrr.jpg


عمران خان نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جنرل باجوہ نے امریکہ کے کان بھرے اور یقین دلایا کہ عمران خان امریکہ کے خلاف ہے جس کے بعد امریکہ نے مجھے نکالنے کی سازش کی اور سائفر اس کا ایک ثبوت ہے۔

جب کہ اس بیان کو ن لیگ اور اس کے حامی میڈیا اور صحافیوں نے اس طرح پیش کیا کہ عمران خان اپنے اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں کہ ان کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردار رہا ہے۔ جنگ اخبار نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ عمران خان پھر ایک قدم پیچھے ہٹ گئے اور اپنی حکومت گرانے کا ذمہ دارامریکا کی بجائے سابق آرمی چیف کو قراردیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ سپر کنگ تھے سارے اختیارات ان کے پاس تھے سابق آرمی چیف کا فیورٹ شہباز شریف تھا۔

درحقیقت عمران خان نے یہ کہا کہ پاکستان میں سے ہی کچھ لوگوں جنرل (ر) باجوہ نے امریکا کو یقین دلایا کہ عمران خان اینٹی امریکا ہے اس لیے وہاں سے سائفر آیا اور پھر یہاں رجیم چینج آپریشن شروع ہوا۔

تاہم اس طرح ن لیگ اور اس کے حامی میڈیا کے غلط تاثر پھیلانے پر صحافیوں نے سوشل میڈیا پر حقیقی الفاظ ترجمے کے ساتھ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو انگریزی کی سمجھ نہیں آ رہی وہ ان کی آسانی کیلئے اردو میں بھی بتا رہے ہیں تاکہ سمجھ آ جائے۔ میر محمد علی خان نے لکھا کہ عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ: جنرل باجوہ نے امریکہ کے کان بھرے اور یقین دلایا کہ عمران خان امریکہ کے خلاف ہے جس کے بعد امریکہ نے مُجھے نکالنے کی سازش کی اور سائیفر اُس کا ایک ثُبوت ہے۔ پٹواریوں کا ترجمہ: عمران نے قُبول کرلیا کہ امریکی سازش نہیں تھی۔

https://twitter.com/x/status/1624834450046459907
اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان صاحب کا وائس آف امریکہ کو دیا گیا انٹرویو بار بار سُنا، کہیں بھی یہ تأثر نہیں ملا کہ انہوں نے اپنی حکومت کے جانے میں امریکی سازش یا سائفر کو جھٹلایا ہو۔ انہوں نے وہی بات کہی جو وہ اس سے پہلے بارہا کہہ چکے ہیں۔ شور کس بات کا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1624837159365537795
سالار سلطان زئی نے کہا کہ کتنے آسان الفاظ میں سمجھ آ رہی ہے کہ اصل ذمہ دار بی کے ساتھ اے تھا، لیکن اس کو کچھ اور سمجھا جا رہا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ باجوہ وہیں تھا جب یہ سب کچھ شروع ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1624789687536881666
رائے ثاقب کھرل نے کہا پاکستان سے کچھ لوگوں نے امریکہ کو convince کیا کہ عمران خان امریکہ کے خلاف ہے، اور پھر امریکہ نے سائفر بھیجا اور رجیم چینج آپریشن ہوا۔ انٹرویو انگریزی میں تھا کافی لوگوں کو سمجھ نہیں آیا ہونا سوچا ترجمہ کر دوں۔

https://twitter.com/x/status/1624799425678770176
کے پی کے اپڈیٹس کے نام سے ایک پلیٹ فارم نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سائفر اور بیرونی سازش سے متعلق مریم کی پیڈ میڈیا ٹیم ن لیگ کی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1625003093770510336
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers are notorious liars. As for performance they have made a mess of the country.