قرضوں کی بلند سطح،بڑھتا مالی خسارہ، پاکستانی معیشت کیلئےخطرناک:عالمی بنک

world-bank-pakistan-economy-shhebaz-govt.jpg


عالمی بینک کی پاکستان کو سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

عالمی بینک نے بڑھتے مالی خسارے کو ملکی معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا، سبسڈیز ختم کرنے سمیت دیگر تجاویز دے دیں، پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے عالمی بینک نے قرضوں کی مینجمنٹ اور سنگل ٹریژری اکاؤنٹ قائم کرنے کی سفارش کردی۔

عالمی بینک نے کہا پاکستان غیر ضروری اخراجات اور سبسڈیز ختم کرکے سالانہ 2 ہزار 723 ارب روپے کی بچت کر سکتا ہے،ریونیو میں اضافے، انتظامی اقدامات کے ذریعے جی ڈی پی کے 4 فیصد کے مساوی بچت ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقیاتی بجٹ محدود کرنے سے 315 ارب بچائے جا سکتے ہیں،عالمی بینک کی وفاقی اخراجات کی جائزہ رپورٹ میں بی آئی ایس پی کے 90 فیصد خرچے سمیت متعدد معاملات صوبوں کے سپرد کرنے کا مشورہ دیا گیا،رپورٹ میں کہا گیا غیر ضروری اخراجات اور سبسڈیز ختم کرکے 2 ہزار 723 ارب روپے کی بچت باآسانی کی جا سکتی ہے۔

وفاقی حکو مت کا ٹیکس آمدن حصہ صرف 46 فیصد ہے،اخراجات 67 فیصد ہیں،سود،سبسڈیز اور تنخواہوں کے اخراجات وفاقی حکومت پر بڑا بوجھ ہیں، اخراجات اور خسارے میں اضافہ 18 ویں ترمیم کے بعد ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا غیر ضروری اخراجات،سبسڈیز ختم کرکے سالانہ 2 ہزار 723 ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔بجٹ کا 70 فیصد تو انہی پر خرچ ہو جاتا ہے،گزشتہ سال 7.9 فیصد مالی خسارہ 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،جس سے قرضوں کی شرح بھی 78 فیصد کی بلند سطح تک ریکارڈ کی گئی جب کہ پاکستان میں مجموعی محصولات جی ڈی پی کا 12.8 فیصد ہیں۔

عالمی بینک نے معیشت کی بہتری کے لیے قرضوں کی مینجمنٹ اور سنگل ٹریژری اکاؤنٹ قائم کرنے کی سفارش کردی،پاکستان غیر ضروری اخراجات اور سبسڈیز ختم کرکے سالانہ 2 ہزار 723 ارب روپے کی بچت کر سکتا ہے،ریونیو میں اضافے، انتظامی اقدامات کے ذریعے جی ڈی پی کے 4 فیصد کے مساوی بچت ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقیاتی بجٹ محدود کرنے سے 315 ارب بچائے جا سکتے ہیں۔ صحت و تعلیم صوبائی معاملہ ہے،ان کی مد میں 328 ارب روپے کی بچت ممکن ہے جب کہ بی آئی ایس پی کا 90 فیصد خرچہ صوبے اٹھائیں تو 217 ارب کی بچت ہوسکتی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نونی ابھی مزید قرضہ ملنے کی مٹھائی کھا کر انگلیاں چاٹ ہی رہے تھے کے یہ فرمان صادر ہو گیا۔

Rajarawal111