قصور پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑں روپے کا تیل وڈیزل برآمد

petrol-price-pak-crs.jpg


قصور پولیس نے ضلع بھر میں پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں پولیس نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی تھانہ صدر پتوکی اور صدر پھولنگر کے علاقوں میں کی گئی۔ پولیس ٹیموں نے دو ڈپوؤں سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا اور دونوں ڈپو سیل کر دیے۔ پولیس ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔

دوسری جانب ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ملزمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجہ میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کی لہٰذا شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے ذخیرہ اندوز کسی معافی کے مستحق نہیں ہے، ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔