قصّہ مختصر

hammy_lucky

MPA (400+ posts)
Exactly my point. Khan miscalculated big time that this establishment will subdue to moral pressure. No, these haraamkhors are haraamkhor to their bones. Either you should have a heart to kick their ass or just shut up and do as they say.

Shuja Sahb,
Khan has 2 problems.
1> Popularity aur shoda pun ka keera
2> Arrests, cases aur Jail ka darr.
Otherwise Khan ko bhe pata hai us nay Naya Pakistan nahi banana.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ADALIYA aur especially CJ aur iss kay baad Pakistan ki Awam ka Test hai —- Aur muqabila ESTABLISHMENT kay sath hai —- Dekho Jeet kis ki hoti ?​

عدلیہ بیچاری ضیاء کے اور مشرّف کے دور کی آزمائی ہوئی ہے۔ یہ بھٹو کو لٹکا سکتی ہے، ضیاء کے الیکشن دس سال رکوا سکتی ہے اور مشرّف کے لیئے پی سی او پر حلف لے سکتی ہے۔ لہٰذا عدلیہ کو چھوڑیں۔

عوام کی بات کرتے ہیں، تو جب تک مجھ جیسے لوگ موجود ہیں جو صبح اٹھ کر لائن لگا کر آٹا لینے، رشوت اور سفارش سے نوکری لگوانے، رمضان میں اشیاءِ خورد ونوش پر قیمتیں بڑھانے، ذخیرہ اندوزی کرنے وغیرہ جیسے نیک کاموں میں مشغول ہیں، تب تک آپ بے فکر ہیں۔ پیٹرول اور ڈالر پانچ سو کا بھی ہوجائے گا تو ہم اپنے ہی لوگوں کی بوٹیاں نوچ کر پورا کرلیں گے، لیکن کبھی اپنے حرامخوری کے خداوٗں کے آگے چوں بھی نہیں کریں گے۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Naya pakistan ap ke GHQ ke jernailo ko suit nhi krta
اب تو لگتا ہے کہ پرانا بھی سوٹ نہیں کر رہا۔
ہم کچھ اور بنانے لگے ہیں۔ چوں چوں کا مربّع بن سکتا ہے یہاں، یا پھر ڈی ایچ اے پاکستان؟
فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔ آپشن دو ہی باقی ہیں۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
اب تو لگتا ہے کہ پرانا بھی سوٹ نہیں کر رہا۔
ہم کچھ اور بنانے لگے ہیں۔ چوں چوں کا مربّع بن سکتا ہے یہاں، یا پھر ڈی ایچ اے پاکستان؟
فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔ آپشن دو ہی باقی ہیں۔

nawaz sharif ne fouj ko punjab police bna hi diya.. is par pora pakistan motafiq hai.. Garajan sharifa ne GHQ ke ander bohat dor taq infiltrate kiya hai.. fouj ab jati mujrah or avenfield se directions leti hai.. khan aik last hope hai. khan ke baad yeh mulk toot jaye ga
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Ji nahin kaka
woh contempt face karay ga

aur contempt kay teht uskay saath kuch bhi hosakta hay
کچھ نہیں ہوسکتا۔ تاریک، مطلب ہے کہ تاریخ پڑھیں۔ توہینِ عدالت پر یوسف رضاء گیلانی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

کیا پیپلز پارٹی کی حکومت گھر چلی گئی تھی؟ نہیں، انھوں نے اگلا وزیر اعظم لگا لیا تھا۔ لیکن اپنے کرپشن کیسز کبھی دوبارہ عدلیہ کو ڈسکس بھی نہیں کرنے دیئے تھے۔

یہاں بھی چیف الیکشن کمشنر کو برطرف کروا دیں۔ لیکن اسمیں بھی آئینی مسئلہ ہے کہ الیکشن کمشن ایک آزاد ادارہ ہے، لہٰذا اس کی برطرفی، بہ حکمِ عدالتِ عالیہ بھی سمریم جوڈیشل کاوٗنسل میں جائے گی۔ نہیں تو ڈائریکٹ برطرفی اگر عدالتِ عظمیٰ کرے گی تو پہلے تو ایک اپیل کا حق سپریم کورٹ میں بھی ہے، پھر ایک نظرثانی کا موقع بھی ہے اور بعد از یہ کیس سپریم جوڈیشل کاوٗنسل میں چیلنج ہوجائے گا۔

تب تک تو دسمبر بھی گزر جائے گا۔ پھر اسکو ہٹا دیں، تو نیا چیف الیکشن کمشنر کون لگائے گا؟
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
nawaz sharif ne fouj ko punjab police bna hi diya.. is par pora pakistan motafiq hai.. Garajan sharifa ne GHQ ke ander bohat dor taq infiltrate kiya hai.. fouj ab jati mujrah or avenfield se directions leti hai.. khan aik last hope hai. khan ke baad yeh mulk toot jaye ga
یہی ہماری بیوقوفی ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نون لیگ نے فوج کو ایسا بنا دیا۔ بصد احترام، تاریک، مطلب ہے کہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ فوج ہی اس نون لیگ کی ماں اور باپ دونوں ہے۔ تو اگر آپ نون لیگ کی کرپشن سے خائف ہیں، تو فوج کا کیا حال ہے، یہ آپ سوچ لیں۔

قائدِ اعظم کی ایمبولینس کا پیٹرول ختم ہونے سے لے کر پاکستان کے ڈیفالٹ تک، کیا کیا آپ پوچھیں گے اور کیا کیا ہم بتلائیں؟
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
یہی ہماری بیوقوفی ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نون لیگ نے فوج کو ایسا بنا دیا۔ بصد احترام، تاریک، مطلب ہے کہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ فوج ہی اس نون لیگ کی ماں اور باپ دونوں ہے۔ تو اگر آپ نون لیگ کی کرپشن سے خائف ہیں، تو فوج کا کیا حال ہے، یہ آپ سوچ لیں۔

قائدِ اعظم کی ایمبولینس کا پیٹرول ختم ہونے سے لے کر پاکستان کے ڈیفالٹ تک، کیا کیا آپ پوچھیں گے اور کیا کیا ہم بتلائیں؟
woh to sahi hai lekin puttar ab jawan ho gaya hai mera matlab noora.. yeh puttar ab apne abbay ke galey par jaye ga
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
woh to sahi hai lekin puttar ab jawan ho gaya hai mera matlab noora.. yeh puttar ab apne abbay ke galey par jaye ga
باپ، باپ ہی ہوتا ہے۔ یہی ۲۰۱۷ میں نواز کو نکالنے والے، پھر یہی اسکو پچاس روپے کے اسٹامپ پر باہر بھیجنے والے اور پھر شہباز کو وزیر اعظم بنوانے والے ہیں۔
برا مت مانیئے گا، لیکن اس عمر میں یا تو انور مقصود صاحب پاگل ہوگئے ہیں، یا پھر مرنے سے پہلے سچ بولنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انھی کے حالیہ فرمودات کے مطابق، پاکستانی فوج کبھی کشمیر آزاد کروانے اسلیئے نہیں گئی کہ کہیں پیچھے سے پاکستان نہ آزاد ہوجائے۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان اس ملک کہ اداروں کو ننگا کرنے آیا تھا اور اس نے اپنا کام بخوبی کر لیا ہے. خان اداروں اور قومی اخلاقیات کو ننگا کر رہا ہے اور ادارے خان کہ سپوٹرز کو ننگا کر رہے ہیں. باقی اس ملک کوئی انقلاب اور تبدیلی نہیں آنی. اور نہ ہی خان انقلاب کا مٹیریل ہے ہاں اس سے جلسے اور تقریریں کروا لو بس مگر جن سے خان کا مقابلہ ہے وہ لاتوں کہ بھوت ہیں باتوں کہ نہیں
لیکن اس سب سے کیا حاصل ہورہا ہے؟ لوگوں کو یہی نظر آرہا ہے کہ یہ نظام پھر بھی حاوی ہے، لہٰذا کیا فائدہ اس ملک کے لیئے جدّوجہد کرنے کا؟ پچھلے دس ماہ میں قریباً دس لاکھ پڑھے لکھے گریجویٹ اس ملک سے جاچکے ہیں۔ اگر کسی کو کوئی بہتری نظر آرہی ہوتی تو یہیں رکتا۔ لیکن افسوس کہ اب میرے جیسے ہی رہ گئے ہیں اس ملک میں، جن کو لائن لگا کر آٹا خریدنا آتا ہے۔
اس ننگ پنے میں سب سے زیادہ اور حقیقی طور پر عوام ہی ننگے ہورہے ہیں، بھوکے تو ہم ازلی تھے ہی سہی۔

یہ ملک بھی کسی افریقی قحط زدہ ملک کی طرح برباد ہورہا ہے۔ یہاں آخر انجام یا خانہ جنگی ہے یا پھر قحط۔ قحط الرّجال تو ہوچکا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
باپ، باپ ہی ہوتا ہے۔ یہی ۲۰۱۷ میں نواز کو نکالنے والے، پھر یہی اسکو پچاس روپے کے اسٹامپ پر باہر بھیجنے والے اور پھر شہباز کو وزیر اعظم بنوانے والے ہیں۔
برا مت مانیئے گا، لیکن اس عمر میں یا تو انور مقصود صاحب پاگل ہوگئے ہیں، یا پھر مرنے سے پہلے سچ بولنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انھی کے حالیہ فرمودات کے مطابق، پاکستانی فوج کبھی کشمیر آزاد کروانے اسلیئے نہیں گئی کہ کہیں پیچھے سے پاکستان نہ آزاد ہوجائے۔
jernailo ne khan ko shoru me kafi easy liya, baad me khan in jernailo ke liye nightmare sabit huva.. ab inho ne faisla kr liya ke apne 3 stooges ko kisi tara bi spoil nhi krna
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اب خان صاحب کو نہ صرف بیٹھنا پڑے گا، بلکہ جو کچھ کہا جا رہا ہے، اسے ماننا بھی پڑے گا۔
آئین پر اب نہیں چلنا؟ عمران کو گھر بھیجتے وقت تو بڑی اچھل کود کر رہے تھے آئینی تحریک عدم اعتماد کے لئے؟
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اپنے ہاتھ پیر یہ خود اسمبلیوں سے استعفے دے کر کٹوا چکے ہیں۔
کیسے؟ آئین میں لکھا ہے جلدی الیکشن چاہیے تو اسمبلی توڑ دو۔ عمران نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔ وہی آئینی راستہ جس کے ذریعہ اسے گھر بھیجا گیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
چلیں جناب، اب آئین شائن کرنے والے آئین شٹائن ایک طرف، اور اس ملک کا نظام ایک طرف ہوچکا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی اپنا پٹھو، مطلب ہے کہ ایک وزیر اعظم پٹوا دیا تھا، لیکن کبھی اپنی کرپشن پر آنچ نہیں آنے دی تھی۔
اب چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلی کا بکرا بنا دیں گے، لیکن حرامخوری بچا لی جائے گی۔

سپریم کورٹ اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیئے کہہ سکتی ہے۔ چلیں کہہ بھی دیا، لیکن اسی آئین کے تحت نہ تو حکومت چیف الیکشن کمشنر لگا سکتی ہے نہ ہی اسے ہٹا سکتی ہے۔ ہٹانے کے لیئے کیس سپریم جوڈیشل کاوٗنسل میں جائے گا۔ پیچھے کوئی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انتخابات کروا نہیں سکتا۔

اس کے علاوہ، جو باقی تمام ادارے ہیں، ان کے بارے میں سپریم کورٹ کیا کرے گی؟ فنانس منسٹری پیسے نہیں دیتی، تو کیا فنانس منسٹر کو نکالے گی؟ وزارتِ دفاع بندے نہیں دیتی، تو کیا سپریم کورٹ وزیر دفاع کو نکالے گی، وزارت تعلیم بندے نہیں دیتی تو کیا وزیر تعلیم کو بھی نکالے گی؟ اور یہ بھی ثابت ہے کہ اگر بالفرضِ محال سپریم کورٹ اتنا کچھ کر بھی لیتی ہے، تب بھی کیا اگلے آنے والے وزی بات مان جائیں گے سپریم کورٹ کی؟

چلیں سپریم کورٹ اس کے بعد بھی ایک اور چھکا لگا لے، اور وزیر اعظم کو بھی نکال دے، تب بھی، کیا بدل جائے گا؟
کچھ نہیں بدلے گا۔

ادارے بھی کہاں تک ایک دوسرے سے لڑیں گے؟

اب خان صاحب کو نہ صرف بیٹھنا پڑے گا، بلکہ جو کچھ کہا جا رہا ہے، اسے ماننا بھی پڑے گا۔ اپنے ہاتھ پیر یہ خود اسمبلیوں سے استعفے دے کر کٹوا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت صرف اسی وقت کام کی ہے جب آپ کسی سِول نافرمانی یا جنگ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ خان کے پاس وہ دِل ہی نہیں جو اس ملک میں انارکی پھیلائے۔ یہ تو چھوڑیں، خان کے پاس اتنا بھی دِل نہیں کہ کسی ہڑتال کی ہی کال دے، کیونکہ اس کو خیال آتا ہے کہ اس سے کوئی غریب دیہاڑی دار ہی بھوکا سوئے گا۔

لہٰذا، قصّہ مختصر یہ کہ الیکشن کا قصّہ تمام ہوا۔
اور بالفرض، الیکشن کروا بھی دیئے جائیں، خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنوا بھی دیں، تب بھی، کیا اس اسٹیبلشمنٹ پر خان حکومت کر سکے کا یا یہ اسٹیبلشمنٹ خان کو کوئی کام کرنے دے گی؟

چلیں جی، بہت باتیں ہوگئیں۔ اب صبح کے بارے میں سوچتے ہیں، کہ کہاں لائن لگا کر آٹا خریدنا ہے۔ شب بہ خیر!

........چلیں جی، بہت باتیں ہوگئیں۔ اب صبح کے بارے میں سوچتے ہیں، کہ
انتقال تو ہو چکا . اب جنازہ اٹھا کر دھوم دھام سے تدفین کون سے قبرستان میں ہو گی؟؟ بعد تدفین سوئم اور چہلم کے انتظامات بارے ابھی سے سوچ بچار کر لیں، عوام کو بھلے آٹا ملے نہ ملے، اُن دو پُر وقار تقاریب میں گِدھ کتنے ہونگے؟ مینو کتنے کورس پر مشتمل ہو گا؟؟ اور سویٹ ڈشز کتنی ہونگی؟؟؟

دونوں رنگا رنگ تقاریب میں گانے بجانے کے لیے کون کون سے گویّوں کو مدعو کیا جائے گا
 

Back
Top