قومی اوپنر بلے باز عابد علی کا بطور کرکٹر مستقبل داؤ پر لگ گیا

7abidalimusqbil.jpg

پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، دل کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعدقومی کرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، امراض قلب کے ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے قومی کرکٹر کو ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص کی۔

https://twitter.com/x/status/1473311873579765766
ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عابد علی کو تشخیص ہونے والی بیماری میں دل کی شریانیں بند ہو جاتی ہیں، ایک شریان بند ہونے کی صورت میں انجیو گرافی کے بعد انجوپلاسٹی کر کے بند شریان کو کھولا جاتا ہے، اور اگر تینوں شریانیں بند ہوں تو بائی پاس کی ضرورت پڑتی ہے۔

قومی کرکٹر عابد علی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے ایک بہترین کرکٹر سے محروم ہونا قومی کرکٹ کے لیے شدید دھچکہ ہوگا۔