لاکھوں پاکستانی شہریوں کا ریسٹورنٹس کے کمپیوٹرز میں محفوظ ڈیٹا ہیک

data-hack-pakistan-2-m.jpg


انٹرنیٹ پر فروخت 22 لاکھ پاکستانیوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوئن طلب کی جا رہی ہے: ذرائع

پاکستان کے مختلف ریسٹورنٹس کے کمپیوٹرز میں صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والا سافٹ ویئر ہیک کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے ملک کے مختلف ریسٹورنٹس کے کمپیوٹرز میں ڈیٹا محفوظ کرنے والے سافٹ ویئر کو ہیک کر کے 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ہیک کر لیا۔ ہیکرز نے پاکستانی شہریوں کے پرسنل ڈیٹا کو انٹرنیٹ پر سیمپل کے طور پر دکھا کر "ڈیٹا برائے فروخت" کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ہیکرز کی طرف سے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موجود ریسٹورنٹس اپنے کمپیوٹر میں مخصوص سافٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہیں جس میں اپنے صارفین کے نام، ایڈریس، موبائل فون نمبرز اور کریڈٹ کارڈ نمبرز کے علاوہ کس شہری نے کون سے ریسورنٹ میں کتنی دفعہ ادائیگی کی اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ہیکرز کی طرف سے لاکھوں شہریوں کے اس ڈیٹا کی قیمت صرف 2 بٹ کوئن رکھی گئی ہے۔

ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس 250 سے زیادہ ریسٹورنٹس کے صارفین کا ڈیٹا موجود ہے اور جاری کیے گئے اشتہار میں ملک کے مختلف شہروں میں موجود چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی درج کیے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے والے 22 لاکھ پاکستانیوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوئن طلب کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹ میں اس وقت ایک بٹ کوئن کی قیمت 27 ہزار ڈالرز کے قریب ہے اور پاکستانی کرنسی میں 2 بٹ کوئن کی مالیٹ ڈیڑھ کروڑ کے قریب بنتی ہے۔ علاوہ ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق اب تک کسی بھی شہری کی طرف سے اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Siwa,ay Imran Khan us ki Patry k kuch nazriyati, mulk say mohabbat karni wali Awaam k siwa......... sab kuch to bik raha hai.
Topi walay Dollar k liay, Nawaz Zardari, Fazlu Paison k liay, Adaalatein khauf k wajah say.
 

ranaji

President (40k+ posts)
بہت مہنگا ہے دو روپے قیمت ٹھیک ہے دو بٹ کوائن بہت زیادہ ہے جو پاکستانی بے چاروں کی حیثیت کرپٹ کنجروں نے کردی ہے