لاہور، ڈاکوؤں کے گینگ کا سرغنہ سی آئی اے انسپکٹر نکلا

12punjabpolicedakausardar.jpg

لاہور میں سی آئی اے انسپکٹر ڈاکوؤں کا سرغنہ نکلا ہے، ڈاکو ہر واردات سے پہلے اپنے باس انسپکٹر عمران یاسین سے رہنمائی لیتے، گرفتاری کی صورت میں ان پر معمولی مقدمے بنا کر جیل بھجوا دیا جاتا جہاں سے وہ پھر رہا ہو کر لوٹ مار کرتے۔

سماء نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ سی آئی اے پولیس میں تعینات انسپکٹر عمران یاسین ڈاکوؤں کے گروہ کا باس نکلا ہے، جو پہلے اپنے گینگ سے ڈکیتیاں کراتا اور پھر ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں معمولی مقدمے میں جیل بھجوا کر کچھ ہی عرصے میں پھر سے رہا کروا لیتا تھا۔

عمران یاسین نامی سی آئی اے انسپکٹر کا بھانڈا اس طرح پھوٹا جب اس کے پالتو ڈاکوؤں کو دوسرے علاقے کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جن سے تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ اس گروہ کو چلانے والا سی آئی اے پولیس کا ایک انسپکٹر تھا۔

سنگین نوعیت کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، اس تحقیقاتی ٹیم نے پتہ چلایا ہے کہ ڈاکو ہر واردات سے پہلے عمران یاسین سے رہنمائی لیتے اور واردات کے دوران بھی عمران یاسین سے رابطے میں رہتے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان سونا لوٹتے اور اسی سی آئی اے انسپکٹر کی جانب سے گرفتار کر لیے جاتے جو برآمدگی میں مصنوعی زیورات لکھتا اور ملزمان سے ریکوری میں چند ہزار روپے کا اعتراف کراتا جبکہ باقی کی رقم و زیورات خود رکھ لیتا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عمران یاسین ان ڈاکوؤں کو گرفتار تو کرتا مگر اس نے ایک باقاعدہ ٹیم تشکیل دے رکھی تھی جو کہ فوری اقدامات کرتی اور ان ڈاکوؤں کی جلد ازجلد رہائی کو یقینی بناتی تھی۔ مذکورہ سی آئی اے افسر کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں تاہم ابھی اس کی سزا سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ائر پورٹ سے گھر آتے غیر ملکیوں سے جتنی واداتیں ہوتی ہیں ان میں پولیس اہلکار اور کسٹم ملازمین ملوث ہوتے ہین میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ لاہور کے سو فیصد بروتھلز، نشہ کا بیوپار اور ڈکیٹیاں پولیس افسران کروا رہے ہیں اگر کوی انکار کرے تو اس کو مار کر عوام میں نمبر بناے جاتے ہیں کیونکہ اس پر کیسز تو پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ آپ کیس کو قتل کرکے انکی سرپرستی میں آجائیں پھر کوی نہیں پوچھتا مگر اس کے بعد آپ ان کو انکار نہیں کرسکتے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

کھوتے پٹواری ان جرائم پیشہ افراد کی پولیس میں بھرتیاں تیرے مافیا لیڈر شوباز شریف کے دور حکومتوں میں ہوئی ہیں
کبھی تو تھوڑی سی شرم کر لیا کر
 
اوے گدھے کے بچے جتنی اپوائینٹ مینٹس پچھلے چار سال میں بزدار نے کی ہیں اتنی نوازشریف کے تین ادوار میں بھی نہیں ہوئیں۔
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
ائر پورٹ سے گھر آتے غیر ملکیوں سے جتنی واداتیں ہوتی ہیں ان میں پولیس اہلکار اور کسٹم ملازمین ملوث ہوتے ہین میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ لاہور کے سو فیصد بروتھلز، نشہ کا بیوپار اور ڈکیٹیاں پولیس افسران کروا رہے ہیں اگر کوی انکار کرے تو اس کو مار کر عوام میں نمبر بناے جاتے ہیں کیونکہ اس پر کیسز تو پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ آپ کیس کو قتل کرکے انکی سرپرستی میں آجائیں پھر کوی نہیں پوچھتا مگر اس کے بعد آپ ان کو انکار نہیں کرسکتے
Not sure about u but first major scandal of Nawaz was ASI recruitments when he became CM of Punjab by taking money.
Also we must be proud that Muslim robbers are robbing good Muslim like us.
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اوے گدھے کے بچے جتنی اپوائینٹ مینٹس پچھلے چار سال میں بزدار نے کی ہیں اتنی نوازشریف کے تین ادوار میں بھی نہیں ہوئیں۔
کھوتے اے آئی ایس لیول کا بندہ بزدار حکومت نہیں تیرے خبیث خادم اعلی دور کا بھرتی ہوا ہے
 
ProPakistanii

MPA (400+ posts)
اوے گدھے کے بچے جتنی اپوائینٹ مینٹس پچھلے چار سال میں بزدار نے کی ہیں اتنی نوازشریف کے تین ادوار میں بھی نہیں ہوئیں۔
پٹواریوں میں تم ذرا عقلمند لگے تھے مگر گھر بیٹھے کمائی کرنے والے سے یہی امید لگا یی جا سکتی ہے . شہباز شریف نے اپنے ادوار میں چوروں ڈاکوؤں کو پولیس میں بھرتی کروایا تھا تا کہ بعد میں اسکے کام آ سکے. ماڈل ٹاؤن کی واردات بھی انہی چور ڈاکو دستے سے کروائی تھی. اس خبر سے کنفرم ہوگیا کہ یہ بندہ بھی چور ڈاکو ہے تھا اور عادت سے مجبور اپنا پیشہ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھا
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)
12punjabpolicedakausardar.jpg

لاہور میں سی آئی اے انسپکٹر ڈاکوؤں کا سرغنہ نکلا ہے، ڈاکو ہر واردات سے پہلے اپنے باس انسپکٹر عمران یاسین سے رہنمائی لیتے، گرفتاری کی صورت میں ان پر معمولی مقدمے بنا کر جیل بھجوا دیا جاتا جہاں سے وہ پھر رہا ہو کر لوٹ مار کرتے۔

سماء نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ سی آئی اے پولیس میں تعینات انسپکٹر عمران یاسین ڈاکوؤں کے گروہ کا باس نکلا ہے، جو پہلے اپنے گینگ سے ڈکیتیاں کراتا اور پھر ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں معمولی مقدمے میں جیل بھجوا کر کچھ ہی عرصے میں پھر سے رہا کروا لیتا تھا۔

عمران یاسین نامی سی آئی اے انسپکٹر کا بھانڈا اس طرح پھوٹا جب اس کے پالتو ڈاکوؤں کو دوسرے علاقے کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جن سے تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ اس گروہ کو چلانے والا سی آئی اے پولیس کا ایک انسپکٹر تھا۔

سنگین نوعیت کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، اس تحقیقاتی ٹیم نے پتہ چلایا ہے کہ ڈاکو ہر واردات سے پہلے عمران یاسین سے رہنمائی لیتے اور واردات کے دوران بھی عمران یاسین سے رابطے میں رہتے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان سونا لوٹتے اور اسی سی آئی اے انسپکٹر کی جانب سے گرفتار کر لیے جاتے جو برآمدگی میں مصنوعی زیورات لکھتا اور ملزمان سے ریکوری میں چند ہزار روپے کا اعتراف کراتا جبکہ باقی کی رقم و زیورات خود رکھ لیتا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عمران یاسین ان ڈاکوؤں کو گرفتار تو کرتا مگر اس نے ایک باقاعدہ ٹیم تشکیل دے رکھی تھی جو کہ فوری اقدامات کرتی اور ان ڈاکوؤں کی جلد ازجلد رہائی کو یقینی بناتی تھی۔ مذکورہ سی آئی اے افسر کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں تاہم ابھی اس کی سزا سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔
almost every where is same sitution...
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کون سی خاص بات ہے پاکستان سے کسی نے خبر دی تھی کہ چورو ں ڈاکوؤں منی لانڈروں کےسر غنہ آج کل حاظر ڈیوٹی تھری اور فور سٹار جنرل تک بن چکے ہیں اور وہ اپنی حرکتوں سے ایکسپوز بھی ہورہے ہیں
اس لئے اس خبر میں کوئی حیرت کی بات نہیں
 
Last edited: