لاہور:عدالت کا 10 بجے کےبعد کاروبار کرنے والوں کوکتنے لاکھ جرمانے کاحکم؟

lahore-high-court-market-off-10pm-fn.jpg


لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکاندار کا اس پر اتفاق ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، آلودہ فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف ترمیمی مسودے کی کاپی عدالت پیش کی گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ترمیمی مسودے کا جائزہ لیکر رائے دینگے سارے شہر کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کرکے من مانے پیسے مانگے جارہے ہیں پارکنگ کمپنی کیا کررہی ہے ایل ڈی اے کی اجازت کے بغیر کیسے پارکنگ ممکن ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ معزز عدالت کی معاونت سے ہم کام کررہے ہیں ماحولیات سے متعلق عدالتی احکامات پر بھی عمل کیا جارہا ہے لاہور پارکنگ کمپنی کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیںلاہور میں قائم پلازوں کی پارکنگ پر کام کررہے ہیں پہلے مرحلے میں لاہور کی نو سٹرکوں پر قائم عمارتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Utter failure of Civil Administration.
Lahore High Court instead of holding Deputy Commissioner and CPO responsible & sanctioning them..... penalizing poor shopkeepers.

What a justice system!