لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت

lhc-imran-khan-judge-mz.jpg


لاہور ہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ سماعت سے معذرت کرنے والے عدالت عالیہ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریکِ انصاف کے لاہور اکائونٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔

جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپننگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا تھا۔ تاہم اب عدالت نے اس پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The country is under de facto martial law.The judiciary,police and bureaucracy is under military control.Pakistan is heading towards disaster.It could collapse within less than a year.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
باجوہ ہو اور لعنتی نہ ہو، کم ہی ہوتا ہے۔۔ ان سب دو نمبر لوگوں کی گندی ویڈیوز ہیں انکے پاس۔اسلیے تو بغیر کسی فون کال کے ڈھیر ہو جاتے ہیں۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
The judge has shown he does not have the courage to hear the case. An honorable option is to resign and return the pay and allowances he got during his tenure. We did not pay him to sing 'dam maro dam mitt jaye gham'.
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye jo judges case sunaney se maazrat kartey hain kia ye ghalt baat nahi, jaisa bhi case ho aik judge ko sunana chahiey , lakin ager wo khud ko is qabil nahi samjhta to jinho ne is ko judge lagaya un ko sochna chahiey keh ye unho ne kia kiya, aisey judges ko forun ghar bhej dena chahiey, jaisa bhi case ho judge ko case sunaney se inkaar nahi karna chahiey
 
Last edited: