لندن میں آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے:فواد

army-cheif-act-fawad-ch.jpg

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ نون لیگ کے وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1571718757466374144
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

Take them to the court, prove it over there and get their conviction.

Khali kholi akhbari bayanaat kaa koi faidah nahi Ch Saab.
کونسا شدید احتجاج؟ آپ کو کوئی شدید احتجاج نظر آیا؟
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

پتہ نہیں آپ لوگ سمجھتے کیوں نہیں۔ نون لیک ہمیشہ اور ہر قدم پر آپ کو بتاتی ہے کہ وہ پاکستانی جماعت نہیں۔ اس کے فیصلے باہر ہوتے ہیں