لوڈشیڈنگ۔۔پریشان عوام اور بےحس حکمران

Osama Altaf

MPA (400+ posts)

اسامہ الطاف ۔ جدہ
[email protected]
گرمی اور لوڈشیڈنگ۔۔پریشان عوام اور بےحس حکمران


شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا،کراچی میں(اب تک) 700سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عوام کی بدحالی اپنی جگہ لیکن حکمران بے حسی اور طاقت کے نشہ میں گم ہیں۔700 افراد کی ہلاکت کے باوجود وزیر اعلی سندھ کی طرف سے ارکان اسمبلی کی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا،وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،

حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے،مزید فرماتے ہیں کراچی میں اموات کا لوڈشیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں،وزیر پانی وبجلی قوم سے معافی کے طلبگار ہےجبکہ وزیر اعظم نے حسب معمول وعادت "سخت نوٹس" لیا ہے۔بلا کی گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،

غریب آدمی ابھی بجٹ اور مہنگائی کے سوگ سے فارغ نہیں ہوا تھا کہ بجلی کا عذاب مسلط ہوگیا،جبکہ امرا اور وزراء ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں اور عالیشان محلات میں عیاشی میں مصروف ہیں،اور وقتا فوقتا بجلی کم استعمال کرنے کے مشوروں سے عوام کو مستفید کرتے رہتے ہیں،انتخابات سے قبل چھوٹے میاں کی جذباتی تقاریر اور بڑے میاں کی تجرباتی ٹیم کے دعووں کی قلعی اس طرح کھلی کہ عوام کو زرداری یاد آگیا،لیکن وہ حکمران ہی کیا جن کے اندر غیرت ہو،عوام تو حکمرانوں سے یہی کہ سکتی ہے:

یہ وطن تمہارا ہے۔۔ہم ہیں خوامخواہ اس میں


حکمرانوں کا حال تو اللہ کے سپرد خود عوام آئے دن کی مصیبتوں سے سبق سیکھنے کےلیے تیار نہیں،ایک طرف غریب سسک رہا ہے تو دوسری طرف موسیقی کی محفلیں جمائی جارہی ہیں،جھوٹ دھوکہ خیانت کونسا ایسا گناہ ہیں جو ہم نہیں کررہے ہیں؟؟پھر شکایت کرتے ہیں کہ حالات بدلتے نہیں حکمران سدھرتے نہیں،ظاہر ہے جیسے عوام کے اعمال ویسے ملک کے احوال،،ایسا ناممکن ہے کہ ہماری مساجد ویران ہو ،کاروبار کا دارومدار جھوٹ پر ہو اور حکمران عمر بن عبدالعزیز جیسے ہو۔

یہ امر بھی انتھائی قابل توجہ ہے کہ اپنی اصلاح سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ حکمرانوں کو انکے حال پر چھوڑدیا جائے،بلکہ شریعت کا حکم ہے کہ" ظالم کو حق کی طرف کھینچ کر لاتے رہو"،ہمارا فرض ہے کہ ظالم ہر ظالم کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرے اور اسکو حق بات پر مجبور کرے تاکہ اصلاح معاشرہ اور اصلاح نفس ایک ساتھ ممکن ہو۔

لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،غرت اور گرمی سے ستائی عوام کے لیے دنیا کےحکمرانوں نے تو سارے راستہ بند کردیے ہیں،البتہ احکم الحاکمین کی رحمت کا دروازہ کھلا ہے،اور خاص طور پہ روزہ دار کی دعا مقبول ہے،کیوں نہ ہم یہ دعا کرے کہ اللہ اس قوم کے ہر خاص وعام کو ہدایت دے،اور اس ملک کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے۔آمین۔۔۔
 
Last edited by a moderator: