لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

sania-ashiq-pmln.jpg


اے آر وائے نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں کارروائی کر کے ایم پی اے کی جعلی ویڈیو کو شیئر کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے ویڈیو اور تصویر کو ایڈیٹ کر کے غلط رنگ دے کر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے اور پھر اسے وائرل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کی ویڈیو کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر غلط رنگ دے کر شیئر کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452946936172929032
انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس ویڈیو کے ذریعے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم افراد میری مستقل کردار کشی بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کے نام کو اس وقت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےجب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

ثانیہ عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں ان ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی اور یہ ثابت کروں گی کہ اس معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہیں جو لڑکیوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہونے دیتے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
ابے کی آخری عمر کی فکر ہے تو اس حرام خور ٹبر اور بے شرم ترجمان رکھنے والی کے پیچھے اپنا تھوبڑا کیوں نکالتی رہتی ہو۔
جتنا چمک کر چمکیلی باجی کے پیچھے خو د کو نمایا کروگی۔۔ اتنی ہی مصیبت کو گلے لگاوگی۔۔
شمع محفل کے پروانے ان گنت ہوتے ہیں۔۔ یہ یاد رکھنا۔۔
جس پھول میں مہک ہو، جس پھل میں رس ہو، اسی پر مکھیاں بنبناتی ہیں۔۔جب تک اسکی حفاظت نہ کی جائے۔​
 

ranaji

President (40k+ posts)
ہر اس بندے کو سزا ہونی چاہئے جو بھی اس طرح کی کردار کشی کرے یا بہتان لگائے چاہے کسی بھی جماعت سے ہو