لیگی رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنے والے کون تھے؟ویڈیو سامنے آ گئی

2bilacctv.jpg

ایم پی اے بلال یاسین پر بلال گنج موہنی روڈ کے قریب قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ حملہ آور ٹارگٹ کلر تھے جنہوں نے پیسے لیکر یہ حملہ کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حملہ کس نے اور کیوں کرایا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تفتیشی افسران نے لاہور کے ٹاپ شوٹرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹرز کو گرفتار کر کے پتہ لگایا جا سکے گا کہ حملہ کس نے کرایا ہو گا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج دو مختلف اینگلز سے ملی ہے جس میں ملزموں کو 125 موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیف سٹی کے مطابق دونوں ملزموں نے ہیلمٹ نہیں پہنے تھے، نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایک شخص ان ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آتے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جونہی کڑیوں سے کڑیاں ملیں گی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں تحقیقاتی ٹیموں میں سی آئی اے پولیس حصہ لے گی۔

https://twitter.com/x/status/1477205245939929093
اس کے علاوہ بلال یاسین نے حملہ آوروں کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔ اپنی درخواست میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ گئے تھے، ان کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے، جنہوں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھیں تھیں۔

حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کےلیے فائرنگ کردی، پہلی گولی پیٹ اور اس کے بعد بائیں ٹانگ پر لگی تو میں گر گیا۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کا رواج شروع ہوگیا تو لوگ کراچی کو بھول جائیں گے بس ایک سال اور ہونے دو بزدار کا سنہرا دور تاریخ کی کتب میں لکھا جایا کرے گا
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کا رواج شروع ہوگیا تو لوگ کراچی کو بھول جائیں گے بس ایک سال اور ہونے دو بزدار کا سنہرا دور تاریخ کی کتب میں لکھا جایا کرے گا
Are u saying Model town is in Paris not Lahore Punjab and Shahbaz was not CM of the time?
 
cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
What an a hole reporter. Started his report saying lahore police not only failed to protect public but also polititions. Like these so called potitions life matters more than a general public.
It is only the life of these filthy politicians which matters general public no need to say everybody knows it very well
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Are u saying Model town is in Paris not Lahore Punjab and Shahbaz was not CM of the time?
عمران خان کو بتایا جاچکا ہے کہ ماڈل ٹاون میں قادری خود ذمہ دار ہے سیاسی یتیم بننا اتنا آسان نہیں انسانی جانیں مانگتا ہے یہی وجہ ہے کہ قادری اب پاکستان نہیں آتا اور عمران اس گڑھے مردے کو اپنے گلے ڈلوانے سے بہت خوفزدہ ہے
زمین ادھر کی ادھر ہوجاے مگر آپ دیکھو گے کہ اس کیس پر عمران کچھ نہین کرے گا ویسے بھی ڈیڑھ سال رہ گیا ہے
 
If this is the situation why stay order given by LHC and u know what is mean by LHC?
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
If this is the situation why stay order given by LHC and u know what is mean by LHC?
میرے عقلمند بھای
اگر آپ قادری کی جگہ ہوتے تو کیا اپنے جان سے پیارے ورکرز (بقول قادری) کو یہ کہتے کہ چند لوہے کے معمولی بیریرز ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ بھڑ جاو اور جانیں بھی چلی جائیں تو انہیں مت ہٹانے دینا؟
اس کیس میں جان ہی نہیں ہے پولیس والے اگر ججز کی سیکیورٹی چھوڑ دیں تو یہ ایکدن بھی زندہ نہ رہ سکین اتنے خطرات ہیں اور اتنے ایکسٹرم لوگ ان کے ارد گرد ہیں
 
This means it was Tahir ul Qadri who planned to get his people killed by Punjab Police? And Shahbaz Shareef / Rana Sana had nothing to do with this? BTW Gulu Butt was also smashing private properties on Tahir ul Qadri's order under the kind guidance of Punjab Police?
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
This means it was Tahir ul Qadri who planned to get his people killed by Punjab Police? And Shahbaz Shareef / Rana Sana had nothing to do with this? BTW Gulu Butt was also smashing private properties on Tahir ul Qadri's order under the kind guidance of Punjab Police?
قادری ایک انتہای گھٹیا اور لالچی انسان ہے اس نے اپنے ادارے کے معمولی ورکرز کو اس ظلم سے مروایا ہے صرف اپنی مردہ سیاسی تحریک کو زندہ کرنے کیلئے کہ کیا بتاوں؟ زرداری ابھی تک بے نظیر کی لاش پر سیاست کررہا ہے۔ قادری کو لاشوں کی ضرورت تھی جو اسے مل گئیں
کیا کبھی عمران خان نے اپنے ورکرز کو کہا ہے کہ جانیں بھی چلی جائیں تو پرواہ مت کرو ؟
اس بندے نے پہلے بھی مشہور ہونے کیلئے فائرنگ کا ڈرامہ رچایا تھا جس میں اس کے اپنے خون کا نمونہ جعلی نکلا تھا اور جو عدالت نے اس کے بارے میں کہا تھا وہ بھی تاریخ ہے
کیا خودکشی کرنے والا پنکھے اور رسے کو الزام دے سکتا ہے؟
پولیس سے کوی بھی اسطرح پنگا کرے گاوہ تو جاہل مطلق ہیں ضرور ماریں گے۔ پولیس ہی نے چودہ بندے مارے ہیں مگر ان کے پاس اپنے بندوں کی بھی لسٹ اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود ہیں جو ان کے پتھراو سے شدید زخمی ہوے تھے۔ ابھی لبیک کے ساتھ کیا ہوا تھا دس پولیس والے مروا کر شرپسندوں کے ساتھ مذاکرات کرلئے اسی لئے پولیس بھری بیٹھی ہے کبھی ضرورت پڑی تو پولیس حکومتی وزیروں مشیروں کا دفاع نہیں کرے گی