ماحولیات کیلئے اقدامات، پاکستان کو ایک اور بڑا عالمی اعزاز مل گیا

6pakistanclimateleaderglobal.jpg

اقوام متحدہ ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات کے لیڈر ملک قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی ہے، یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا ہے۔ان 3 ممالک میں پاکستان سمیت جرمنی اور ایل سلواڈور بھی شامل ہیں ۔

یو این ماحولیات اسمبلی کی جانب سے جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی، ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے پر لیڈر شپ ملی ۔جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔پاکستان 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1498582138257502211
اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں معاون خصوصی ملک امین اسلم سمیت دنیا بھر کے ماحولیات کے وزیر شریک ہوئے۔


اس موقع پر ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ماحولیاتی وژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، پاکستان نے پائیدار ترقی کے لئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی، ہم نے ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تو ہمیں اس کا معاشی فائدہ ملا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
When you have honest leadership then there are times when others follow your example, and this is what we are seeing right now and our country is named in things like measure taken during Covid-19, Billion tree, Ehsaas program and also one of the world's best/effective transport system like BRT etc.