متعدد اشیا کی قلت ہے، تکنیکی طور پر ملک ڈیفالٹ کر گیا، شوکت ترین

shukat-tarin-%20dfl%20sb.jpg


سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تکنیکی طور پر ملک ڈیفالٹ کر گیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اور تیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔

ان کہنا تھا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے، انرجی سیکٹرمیں 123 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ان سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، ملک میں ڈالر نہیں ہوگا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔


اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شوکت ترین یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فارما، چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی پیمنٹ نہیں کی جارہی ہیں۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت کم نہیں کی، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکہ عوام کو لگایا گیا۔

اگر حکومت ایل سیز کھول دے تو اس سے امپورٹ بہت زیادہ بڑھے گی۔ حکومت کو روس سے دوبارہ بات کرنا ہوگی تاکہ سستا تیل مل سکے۔
 
Last edited by a moderator: