مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی،فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کارکنان سے معافی مانگ لی

6faisalqureshisorry.jpg

صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے تحریک انصاف کے حمایتی افراد کیلئے لفظ یوتھیا ایجاد کرنے پر معذرت کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو بیان میں صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے آج سب سے تہہ دل سے معافی مانگنی ہے،خاص طور پر ان سے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، وجہ یہ ہے کہ آج سے کئی برس پہلے میں نے ایک لفظ استعمال کیا "یوتھیا"، وہ میری لاعلمی تھی۔

انہوں نے مزیدکہا 2 ڈھائی مہینے پہلے عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں کچھ سیاستدانوں کے نام بگاڑے اور مذاق اڑیا تو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سورۃ حجرات کی آیت نمبر 11 کا ذکر کیا اوربتایا کہ لوگوں کا مذاق اڑنا قرآن میں منع فرمایاگیا ہے۔


فیصل قریشی نے کہا کہ اس وقت مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ گناہ میں نے بھی کرلیا ہے،میں نے اس پر بہت سوچا اور میری پریشانی میں اتنا ہی اضافہ ہوا، کہ میری یہ غلطی میرا گناہ جاریہ بن گیا ہے، اسی لیےمیں آج تحریک انصاف والوں سے معافی چاہتا ہوں کہ میں نے یہ لفظ ایجاد کیا۔

انہوں نے اپنے سننے والوں سے درخواست کی اس لفظ کو استعمال کرنا بند کردیں اور کہا کہ میرا اس معاملے پر بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کہیں روز قیامت مجھے آپ لوگوں کے ساتھ اس گناہ کا حساب کتاب نہ دینا پڑجائے، میں اس چیز کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے یہ غلطی لاعلمی میں کی تھی مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی چیز بن جائے گی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ مجھے اس غلطی پر معاف کردیں اور میری مغفرت کیلئے دعا کریں کہ اللہ بھی مجھے معاف کردے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
I would also like to apologize to all patwaris for starting the name Nani 420 for M.Safdar as per my knowledge I had never seen anyone use this before or when I first starting to using it, and only after my continue use of this name it started to catch on.


NOT. No way I'm apologizing for this! Because she deserves much worse! For villains and evil people it is perfectly alright. After all who named Abu Ibn Hisham as Abu Jahal?
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیا ہے فیصل قریشی لگتا ہے یو ٹیوب پر تمہارا چینل مندی کا شکار ہے بہرحال معافی اللہ سے مانگو اگر اللہ نے معاف کر دیا تو وہ لوگوں کے دلوں میں بھی ڈال دے گا پھر لوگ بھی تمہیں معاف کر دیں گے گڈ لک
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
میں نے ان صاحب کا فیس بک اکاونٹ چیک کیا ، نہایت ھی گندا غلیظ بیہودہ ۳رڈ کلاس گٹر ویڈیوز ھیں۔

سو ویوز بھی ڈیزرو نھیں کرتا یہ۔