مجھ پر حملہ آور ہونے والے لوگ سیاسی نہیں تھے،وفاقی وزیر شبلی فراز

10shiblyfraz.jpg

وفاقی وزیر شبلی فراز پر درہ آدم خیل حملے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہے، ان کا کہنا تھا کہ درہ آدم خیل میں مجھ پر حملہ آور ہونے والے لوگوں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جو بظاہر سیاسی لوگ نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کوہاٹ گیا تھا، پشاور واپسی کے دوران جیسے ہی درہ آدم خیل کے حدود میں داخل ہوا تو 40 سے 50 افراد کی ایک گروپ نے سیکیورٹی گاڑی پر پھتراو شروع کردیا۔


پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گاڑی پر حملہ کے بعد حملہ آوروں نے میرے گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔انہوں نے حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے ، "یقین نہیں آرہا کہ ہم کیسے حملے سے بچ نکل کر پشاور پہنچے ہیں"۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نہیں معلوم کہ مذکورہ مقام پر غلط وقت پر پہنچا یا یہ کوئی منصوبہ بندی تھی تاہم حملہ آور نوجوان تھے اور جھنڈوں پر کچھ لکھا ہوا تھا جو میں نہیں پڑھ سکا۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، شبلی فراز حملے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔وفاقی وزیرشبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں ، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹے اور ڈرائیور زخمی ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الحمداللہ محفوظ ہوں،مگر ڈرائیور زخمی ہے جسکو علاج کے لئے پشاور منتقل کررہے ہیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

مجھ پر حملہ آور ہونے والے لوگ سیاسی نہیں تھے،وفاقی وزیر شبلی فراز​

Lo g
Pher Mubarakbad do Handsome Donkey Raja
who brock the contract with TTP
one of the conditions with TTP was not to talk about it in public

Donkey passed a statement the next day they turned away