مرضی کیFIR متاثرہ شخص کا حق ہے ایسی ایف آئی آر کو ہم نہیں مانتے،شبلی فراز

7shiblyrejectfir.jpg

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کرانا کسی بھی متاثرہ شخص کا قانونی حق ہے، وہ ایف آئی آر ہمیں قابل قبول نہیں جس میں تبدیلی کی جائے۔

نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام "بریکنگ پوائنٹ ود مالک" میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے حملے سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، مرضی کی ایف آئی آر کو ہم نہیں مانتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اقلیت کی حکومت ہو وہاں آمریت ہی ہوتی ہے، موجودہ جو حالات ہیں آپ مارشل لا کو بھول جائیں گے، ملک اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کے تمام اثاثے اور فیملی باہر ہے، نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے کیسز معاف کروا لیے ہیں۔

اینکر پرسن محمد مالک ںے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی سے پہلے اسلام آباد پہنچے گا جس کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں لانگ مارچ 10 سے 12 روز میں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔