مریم نواز کا پولیس اہلکاروں کو وزیراعظم کا آلہ کار نہ بننےکا مشورہ

maryam-nawaz-islamabad-police.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پولیس کو عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا آلہ کار نہ بننے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور اس کی تیزی سے گرتی ہوئی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس قسم کی پاگل پن پر مبنی کاروائیوں کا الزام اپنے سر لینا مناسب نہیں۔ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

https://twitter.com/x/status/1501946197598081034
اس سے قبل مریم نواز نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی، گھبرا گئے ہونا !، تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا۔آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے۔قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرےپن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے۔ مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ’ اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو۔ سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا، وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔

تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے۔ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا۔ اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں ، ڈرامہ بازی بند کرو۔یہ دن تو آنا ہی تھا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ' آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں۔'
 
Last edited:

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
فضل الرحمان کا عمران خان کے حوالے سے وقتاً فوقتاً انتہائی نازیبا گفتگو کی جھلکیاں ! عمران خان کے مولانا کے لیے الفاظ کے چناؤ پر نالاں لوگ یہ مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں . پشتو میں اس سے گھٹیا گفتگو ہو نہیں سکتی .