مشکل میں گھرے پاکستان کیلئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی امداد کی اپیل

5webbbeasskedforhrelp.jpg

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی مہنگائی کے پیش نظر دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

https://twitter.com/x/status/1565462006676815872
اس سے پہلے بھی کلاڈیا ویب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصد حصے کا ذمہ دار ہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
دنیا بھر کے خائن افراد کالا دھن برطانیہ میں محفوظ کرتے ہیں. انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم نا کرکے برطانیہ پاکستان اور دیگر متاثرہ ممالک کی بھرپور مدد کر سکتا ہے

 

Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا بھر کے خائن افراد کالا دھن برطانیہ میں محفوظ کرتے ہیں. انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم نا کرکے برطانیہ پاکستان اور دیگر متاثرہ ممالک کی بھرپور مدد کر سکتا ہے

This is birtish hindu future leader