مشہور امریکی آئی ٹی کمپنی"افینیٹی" نے پشاورمیں اپنا دفتر قائم کردیا

13%D8%A7%D9%81%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%AA%DB%92.jpg

خیبر پختونخوا سےتعلق رکھنے والے آئی ٹی کی فیلڈ سے منسلک نوجوانوں کیلئے خوشخبری سامنے آگئی ہے، مشہور امریکی آئی ٹی کمپنی افینیٹی نے پشاور میں اپنا دفتر قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور خان جھگڑا نے فیس بک پراپنے ایک ویڈیو بیان میں اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

تیمورجھگڑا نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس کیلئے نجی سرمایہ کاری اور کمپنیوں کو اپنے ملک میں لانا ہوگا، روایتی طور پر پشاور ایسی جگہ کبھی بھی نہیں رہی جہاں آئی ٹی سیکٹر کی کسی بڑی کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہو، تاہم یہ پہلی بار ہورہا ہےکہ گلوبل برانڈ افینیٹی نے پشاور میں اپنا آفس کھولا ہے۔


تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ یہ کمپنی نوجوانوں میں صلاحیتیں کھوجتی ہے ، اس میں آئی ٹی ایکسپرٹس، پروگرامرز سمیت کےپی کے جوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی میسرآئیں گے، نا صرف پشاور بلکہ پورے خیبر پختونخوا کےجوانوں کو بیرون ملک جانے کے مواقع بھی فراہم کرےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپنی پشاور میں ایک اینکر انویسٹر بن گئی ہے ، مجھےامید ہے کہ اس کےبعد پاکستانی اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیز بھی دیکھیں گی کہ جوپشاور کا ٹیلنٹ ہے وہ کسی سے کم نہیں ہے۔