
وفاقی وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کو تین وقت گیس کی فراہمی کی خبروں کی تردید کر دی، وزارت توانائی کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے گیس کی صرف تین وقت فراہمی کے حوالے سے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ مختلف چینلز پر گمراہ کن خبر چلائی جا رہی ہے کہ دن میں صرف تین وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کی جائے گی، وزارت توانائی کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ٹویٹ میں مزید کہا کہ تاہم وزارت نے سوئی نادرن کے حکام کو کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459872283409977349
اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم اورسوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے لیے نیا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے تحت صارفین کو اب صرف چند گھنٹے گیس ملا کرے گی۔
نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک، دن میں ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک جبکہ شام چار بجے سے شب دس بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12caliri.jpg