مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی کی خبریں،وزارت توانائی کی وضاحت

12caliri.jpg

وفاقی وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کو تین وقت گیس کی فراہمی کی خبروں کی تردید کر دی، وزارت توانائی کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے گیس کی صرف تین وقت فراہمی کے حوالے سے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ مختلف چینلز پر گمراہ کن خبر چلائی جا رہی ہے کہ دن میں صرف تین وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کی جائے گی، وزارت توانائی کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ٹویٹ میں مزید کہا کہ تاہم وزارت نے سوئی نادرن کے حکام کو کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1459872283409977349
اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم اورسوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے لیے نیا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے تحت صارفین کو اب صرف چند گھنٹے گیس ملا کرے گی۔

نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک، دن میں ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک جبکہ شام چار بجے سے شب دس بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
 
fahid_asif

Senator (1k+ posts)
ٹویٹر کی جان چھوڑو۔ کروڑوں لوگوں تک خبریں یہ ٹویٹر نہیں پہنچاتا ۔ جیو وغیرہ نے جو خبر چلانی تھی چلا کر آپکا اچھا خاصا بیڑہ غرکر دیا ہے اور ہمیشہ سے ایسے ہوتا چلا آرہا ہے۔ اگر ہمت ہے تو قانونی کاروائی کر کے جھوٹی خبر چلانے والوں کو عبرت بناو۔ کسی ایک مافیا کی تو کمر ٹوٹتی نظر آئے۔ ابھی چینی کی ہر کچھ ماہ بعد قلت والے ڈرامے کے بعد آٹا مافیا سرگرم ہو گیا ہے۔ لگتا ہے گورنمنٹ بس نئی مصیبت کا انتظار ہی کرتی ہے کہ ہن کی کریے بجائے اس کےکہ ان چوروں لٹیروں کا ہمیشہ سے قلع قمع کیا جائے۔ اس جھوٹی خبر پہ جو لعن طعن ہو رہی ہے ٹویٹر پر بیان صرف صفائی دینے کے مترادف ہے جو کہ چینلز نہیں چلائیں گے
 
Masud Rajaa

Siasat member

when the whole criminal mafia is against you

twitter ka hi sahara bacha hai
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ٹویٹر کی جان چھوڑو۔ کروڑوں لوگوں تک خبریں یہ ٹویٹر نہیں پہنچاتا ۔ جیو وغیرہ نے جو خبر چلانی تھی چلا کر آپکا اچھا خاصا بیڑہ غرکر دیا ہے اور ہمیشہ سے ایسے ہوتا چلا آرہا ہے۔ اگر ہمت ہے تو قانونی کاروائی کر کے جھوٹی خبر چلانے والوں کو عبرت بناو۔ کسی ایک مافیا کی تو کمر ٹوٹتی نظر آئے۔ ابھی چینی کی ہر کچھ ماہ بعد قلت والے ڈرامے کے بعد آٹا مافیا سرگرم ہو گیا ہے۔ لگتا ہے گورنمنٹ بس نئی مصیبت کا انتظار ہی کرتی ہے کہ ہن کی کریے بجائے اس کےکہ ان چوروں لٹیروں کا ہمیشہ سے قلع قمع کیا جائے۔ اس جھوٹی خبر پہ جو لعن طعن ہو رہی ہے ٹویٹر پر بیان صرف صفائی دینے کے مترادف ہے جو کہ چینلز نہیں چلائیں گے
حکومت اس بے لگام میڈیا کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔ ان کو سرکاری خزانہ سے ہڈی ڈالنی پڑے گی