منحرف ارکان ڈی سیٹ: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ مشکلات کا شکار

hamza-shehbaz-punjab-elc-and-mnf.jpg


تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے، تاہم کچھ حلقوں میں ن لیگ کی ٹکٹ کے لئے پھوٹ پڑ گئی ہے جس سے پارٹی مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے، تاہم اب ٹکٹ کے حصول پر ن لیگ میں پھوٹ کی سی صورتحال سامنے آ رہی ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان نے لاہور میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈرز بھی میدان نہ چھوڑنے پر بضد ہیں اور اب ڈی سیٹ ہونے والوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ڈی سیٹ ہونے والے تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبدالعلیم خاں کا ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے پی پی 158 سے عبدالعلیم خاں کی بجائے ان کے دست راست شعیب صدیقی الیکشن لڑیں گے، اس حلقے میں 2018 کے الیکشن میں علیم خان نے ن لیگ کے رانا احسن شرافت کو شکست دی تھی، اور رانا احسن شرافت سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق کے ذریعے اسی حلقے سے دوبارہ ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اسی طرح پی پی 167 میں تحریک انصاف کی ٹکٹ سے نذیر چوہان ن لیگ کے میاں سلیم کو شکست دے کر منتخب ہوئے تھے، اور ن لیگ اب اس حلقے سے نذیر چوہان کو طے شدہ فارمولے کے تحت ٹکٹ دے گی، ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں۔

ادھر پی پی 168 میں تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے رانا خالد قادری کو شکست دی تھی، یہ نشست خواجہ سعد رفیق کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بننے پر خالی ہوئی تھی، اب یہاں پر ن لیگ اسد کھوکھر کو ہی میدان میں اتارے گی۔

پی پی 170 میں تحریک انصاف کے چوہدری امین نے ن لیگ کے میاں عمران جاوید کو شکست دی تھی، اور اب ن لیگ اس حلقے سے چوہدری امین کو فارمولے کے تحت ٹکٹ دے گی، لیکن ن لیگ کے اپنے رہنما میاں عمران جاوید بھی میدان چھوڑنے کو تیار نہیں، انہوں نے ن لیگ کی ٹکٹ کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Almost all lotas will lose the by election.
Massive rigging only can help them to win otherwise no chance.
 

jakfh

Senator (1k+ posts)
they will win elections no rift sab chootiya bana rahay hai its between IK vs Neutral aur kuch nai
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Bhai jo 20 MPA ko tor ker sar e aam Kukri ke govt banwa sakte hein, kya wo dewar k peache dalne wale votes ko change nahi kerwa sakte? rigging ho ge aur aisi ho ge k saabiqa tamaam records break ho jaein gay.. akela imran khan kis kis se larey ga?
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
Brobillam is that election commission if fucking sell out and have stopped reserved seats for pti until the zimni elections result which is totally being a party of noon league.