
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے ایک بار پھر ملک کی گرتی معیشت پر مایوسی کا اظہار کردیا، شان نے کہا ایسا مستقبل تو نہیں چاہا تھا، انسٹاگرام پر شان نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی روپے کی قدر ایتھیوپیا سے بھی کم ہوگئی ہے۔
اس خبر کے کیپشن میں سینئر اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےشان نے لکھا یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصوّر کیا تھا۔
اس سے پہلے شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟
https://twitter.com/x/status/1640433947137003520
شان شاہد کا کہنا تھا امجد اسلام امجد سمیت سب بڑی شخصیات اور ادبی لوگ تو چلے گئے صرف سیاستدان بچ گئے ہیں، عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے۔
اداکار نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaan-shahid-pak-rs-cr.jpg
Last edited by a moderator: