موروثی سیاست ، زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا

1711795614699.png


موروثی سیاست میں زرداری اور شریف خاندان پیش پیش ہے, صدر مملکت آصف علی زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں موجود ہیں, زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صدر آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، صاحبزادے بلاول بھٹو اور بیٹی آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی میاں نواز شریف، صاحبزادے حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ بھتیجی مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں,یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کا خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے مد مقابل تمام امیدوار دست بردار ہوگئے۔
ضمنی انتخاب میں تمام آزاد امیدوار آصفہ بھٹو کے حق میں دست بردار ہوئے,الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرنگ آفسر نے کہا کہ آزاد امیدوارمعراج گوپانگ، امان اللہ سولنگی،عبدالرسول بروہی آصفہ بھٹو زرداری کےحق میں دستبردار ہوئے,نواب شاہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رندسمیت 7افراد کےکاغذات مسترد کیےگئےتھے۔

این اے 207کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے آصفہ بھٹو زرداری سے متعلق فارم 34 جاری کر دیا جس کے مطابق وہ این اے 207 نواب شاہ سے ایم این اے منتخب ہوگئیں۔
یاد رہے کہ 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے, 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ملک میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے زرداری نے آصفہ کے مخالف امیدواروں کے کاغذات مسترد کروا کر اور بدمعاشی سےبلا مقابلہ ایم این اے بنوا کر اس کی سیاست کی ابتدا ہی غلط طریقے سے کروائی ہے کل اگر اسٹیبلشمنٹ کو زرداری سے بڑا سپانسر مل گیا تو یہ خاندان بری طرح ہارے گا کیونکہ اندرون سندھ لوگ ووٹوں سے منتخب نہیں ہوتے طاقتور جس کیساتھ ہوں وہی جیتتا ہے اب تو یہ کھیل پنجاب میں بھی شروع ہو گیا ہے
 

tracker22

MPA (400+ posts)
اس موروثی سیاست کے دیو کی جان آرمی کے طوطے میں ہے ، باقی آپ سمجھ گیے ہوں گے کہ اس علاج کیا ہے