مہنگائی میں اضافہ ، آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیا قوت خرید سے باہر

ataa-inflation-pak-pdm.jpg


ہفتہ وار مہنگائی میں 29 فیصد اضافہ،21اشیائے ضروریہ مہنگی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ،عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.33فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی مطابق ایک ہفتے میں21اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی۔ایک ہفتے چینی کی فی کلو گرام قیمت ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئی،20کلو گرام آٹا 3ہزار 200روپے تک فروخت ہوا، البتہ ایل پی جی سینتیس روپے اور ٹماٹر پانچ روپے فی کلو گرام سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اورلہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔۔ چینی 6 روپے 89 پیسے، گڑ7 روپےاوردال ماش 2 روپے فی کلومہنگئی ہوئی ۔۔ آٹے کا بیس کلو کاتھیلہ 116 روپے مہنگا ہوکر2862 روپے کا ہوگیا ۔۔۔ انڈے 3 روپے فی درجن مزید مہنگے ہوئے ۔۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں صفراعشاریہ 33 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.96 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19 میں استحکام رہا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستانیو! ہر سڑک کنارے بھنگ وافر مقدار میں فری مل جاتی ہے . بھنگ گھوٹو، سموتھی بنا کے چڑھاؤ اور چین کی نیند سو جاؤ

اپنے حق کے لیے باہر نہ نکلنے کی قسم بہرحال آپ لوگوں نے ویسے بھی کھا رکھی ہے